پاکستانی خبریںعالمی خبریں

پاکستان میں معاشی مرکز کراچی کی کچی آبادی میں لگنے والی آگ نے 100 سے زیادہ مکانات جلائے ،

خلیج اردو
21 نومبر 2021
کراچی : ہفتے کے روز صبح سویرے کراچی کی کچی آبادی میں آگ بڑھک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے سو سے زیادہ جونپڑیوں کو جلا کر راکھ کر دیا۔ آگ کی وجہ سے کوئی بھی شخص جانی طور متائثر نہیں ہوا۔

شہر کے مرکزی فائر اسٹیشن کے ایک سینئر عہدیدار عنایت اللہ کے مطابق آگ وسطی کراچی میں دریائے لیاری کے کنارے واقع تین ہٹی محلے کے ایک پل کے نیچے واقع مکانات میں بھڑک اٹھی تھی۔ تقریباً 10 فائر ٹرک فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچے اور کئی گھنٹوں کے ریسکیو آپریشن کےبعد آگ پر قابو پالیا۔

انہوں نے کہا کہ فوری طور پر یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ آگ لگنی کی وجوہات کیا تھیں۔ سرد موسم شروع ہونے کے ساتھ ہی ایسے واقعات اکثر رونما ہوتے ہیں جب کچی بستیوں میں رہنے والے غریب لوگ گرم رہنے کیلئے آگ لگاتے ہیں۔

پچھلے سال اسی طرح کی آگ نے اسی محلے میں تقریباً سو کے قریب گندگی اور پلاسٹک کے مکانات کو جلا کر رکھ دیا تھا۔ یہاں کےرہائشی زیادہ تر بھیک مانگ کر گزارہ کرتے ہیں۔ دن کے اجالے میں، تین ہٹی کے مرد، عورتیں اور بچے کسی بھی سامان کی تلاش میں نظر آتے تھے۔

کراچی جنوبی صوبہ سندھ کا دارالحکومت ہے جہاں لیاری کے ساتھ ساتھ کچی آبادیوں میں ہزاروں لوگ رہتے ہیں۔ کچھ گھروں میں ٹین کی چھتیں ہیں لیکن زیادہ تر گھر کین، برلاپ اور پلاسٹک سے بنے ہوئے ہیں۔ شہر اپنے زیادہ آبادی اور بڑے پیمانے پر دیگر شہروں سے آنے والوں کی وجہ سے اپنی صلاحیت سے زیادہ رہائشیوں پر مشتمل ہے جس کی وجہ سے یہاں بے شمار مسائل ہیں۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button