پاکستانی خبریںسپورٹس

پاکستان اور نیوزی لینڈ کی سیریز سیکیورٹی خدشات کے باعث ملتوی

 

خلیج اردو آن لائن:

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جمعے کے روز اعلان کیا گیا ہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والی محدود اوورز کی سیریز سیکیورٹی خدشات کے باعث ملتوی کر دی گئی ہے۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ وہ نیوزی لینڈ بورڈ کے ساتھ مل کر میچوں کو ری شیڈیول کرے گا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کا میچ جمعے کے روز راولپنڈی میں کھیلا جانا تھا۔ مزید برآں، دونوں ٹیموں کے درمیان 5 میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز بھی کھیلی جانی تھی جو دونوں ٹیموں کے لیے ٹی 20 ورلڈ کپ سے پہلے اچھی تیاری کا باعث بنتی۔

سیریز جمعے کے روز پہلے میچ سے کچھ منٹ پہلے ملتوی کی گئی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ”نیوزی لینڈ ٹیم کی جانب سے انہیں بتایا گیا ہے کہ انہیں سیکیورٹی الرٹ ملا ہے جس کے باعث انہوں نے سیریز ملتوی کرنے کا فیصلہ لیا ہے”۔

مزید برآں، نیوزی لینڈ کرکٹ کی جانب سے بھی سیریز ملتوی ہونے کی تصدیق کر دی گئی ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button