پاکستانی خبریں

دنیا آنے والی نسلوں کی تحفظ کیلئے ماحولیاتی تغیر کے خلاف اقدامات کریں ، وزیر اعظم عمران خان

خلیج اردو
18 ستمبر 2020
اسلام آباد: آسٹریلیاء میں ماحولیات کے تحفظ کیلئے منعقدہ سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نےکہا کہ 20 ِبرس قبل ماحولیاتی تغیر کی بات کرنے والوں کو تضحیک و مذاق کا نشانہ بنایا جاتا تھا لیکن آج پوری دنیا کو ماحولیاتی تغیرات اور اس سے وابستہ چیلنج دکھائی دے رہا ہے۔

مسٹر خان نے بتایا کہ دنیا کا درجہ حرارت بڑھ رہا ہے اور قطبین سے برف پگھل رہی ہے۔یورپ سمیت پوری دنیا میں بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کے اثرات نمایاں ہیں۔ آسٹریلیا میں جنگلات آگ کی لپیٹ میں ہیں۔ اگر دنیا اس کا نوٹس نہیں لیتی تو آئندہ نسلیں شدید خطرے سے دوچار ہیں اور ان کی بقا کا سوال پیدا ہو جائے گا۔

وزیر اعظم خان نے کہا کہ پاکستان نے ایک عشرہ پہلے احساس کیا کہ دریاؤں کو زندگی بخشنے والے گیشئرز نہایت تیزی سے پگھل رہے ہیں ۔سات سال پہلے ہمیں خیبرپختونخوا صوبے میں اقتدار میسر آیا تو ہم نے 1 ارب درخت لگانے کا ہدف مقرر کیا ۔ہم نے 1 ارب درختوں کی تنصیب کا یہ ہدف حاصل کیا۔

سابقہ کرکٹ کپتان نے کہا کہ جب مرکز میں حکومت ملی تو ہم نے 10 ارب درخت اگانے کا فیصلہ کیا۔ مین اور میری حکومت ماحول کو درپیش خطرات سے نہ صرف اگاہ ہیں بلکہ اس کے سدباب کیلئے کوشاں بھی ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان نے زور دیا کہ اقوام عالم آگے بڑھیں اور ملکر ماحولیاتی تغیر کا مقابلہ کریں۔

ماحولیاتی تغیر کیخلاف اہم عالمی فورم کا انعقاد مشہور ہالی وڈ ہیرو آرنلڈ شوارزینیگر کی جانب سے کیا گیا تھا جس سے آسٹریا کے وفاقی صدر وین در بیلن ، سلووک رپبلک کے صدر ، ایکزیکٹو وائس صدر یورپین کمیشن ، سابق وزیر خارجہ امریکی جان کیری اور آرلنڈ شوارزینیگر نے بھی خطاب کیا۔

Souurce: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button