متحدہ عرب امارات

دبئی گھر کی خادمہ زیور چور نکلی مالک نے پولیس کے حوالے کردیا

(خلیج اردو) دبئی گھر میں کام کرنے والی خادمہ زیور چور نکلی اور مختلف اوقات میں 8 سونے کے انگوٹھے، ایک بریسلٹ، تین نکلس اور متعدد قیمتی پتھر چوری کئے۔

آفیشل ریکارڈ سے پتہ چلتا ہے کہ خادمہ اس گھر میں چھ سال سے کام کررہی تھی اور لمبے عرصے سے قیمتی اشیاء چوری ہوتی رہی ۔

پولیس کو تفتیش سے معلوم ہوا کہ گھر کے مالکان کافی عرصے سے سونا چوری ہونے کے شکایات کررہے تھے جو ساری چوریاں خادمہ پر ثابت ہوگئی ۔

موجودہ کیس میں گھر کی ایک الماری کھولی ہوئی ملی تو مالک کو تشویش گزری کہ چوری کس نے کی ہے ۔ خادمہ کے کمرہ میں تلاشی لی گئی تو زیورات اس کے کمرے سے برآمد ہوئے ۔

متاثرہ مالکان نے پولیس میں رپورٹ درج کی جس کے خلاف پولیس تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے ۔

Source : Gulf Today

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button