پاکستانی خبریںخلیجی خبریں

سعودی عرب سے پاکستان آنے والے مسافر بڑی مشکل میں پھنس گئے

خلیج اردو: سعودی عرب سے پاکستان آنے والے مزید مسافروں میں کوروناوائرس کی تصدیق ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق بیرون ملک سے کراچی آنے والے مسافروں میں کورونا کی تصدیق میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ سعودی عرب سے شہرقائد پہنچنے والے مزید 17مسافر کوروناوائرس کا شکار نکلے ہیں۔

کورونا وائرس سے متاثر مسافر ریاض سےکراچی پہنچے تھے۔ مسافروں کے ریپڈٹیسٹ کیے گئے، 17مسافر کوروناوائرس میں مبتلا نکلے، مسافروں کو قرنطینہ منتقل کرنے کے لیے انتظامات کرلیے گئے۔

محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ بسوں کے ذریعے مسافروں کو قرنطینہ سینٹر منتقل کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button