پاکستانی خبریں

پی ایس ایل میچز میں 100 فیصد شائقین کو شرکت کی اجازت ہوگی۔ این سی او سی نے فیصلہ کرلیا

خلیج اردو
اسلام آباد : این سی او سی نے قرار دیا کہ 15 فروری تک 50 فیصد اور 16 فروری سے 100 شائقین میچ دیکھ سکیں گے۔ 12 سال سے کم عمر بچوں کو بغیر ویکسین لگوائے بھی اسٹیڈیم آنے کی اجازت ہوگی۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں پی ایس ایل کے لاہور میں ہونے والے میچز میں
مکمل شائقین کو شرکت کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ این سی او سی نے فیصلہ کیا کہ 15 فروری تک مکمل ویکسی نیشن شدہ افراد کو ہی اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت ہوگی۔

16 فروری کے بعد اسٹیڈیم میں 100 فیصد شائقین کی اجازت ہوگی تاہم شائقین کے اسٹیڈیم میں داخلے کے لیے ویکسی نیشن لازمی ہوگی جبکہ 12 سال سے کم عمر بچوں کو بغیر ویکسین لگوائے بھی اسٹیڈیم آنے کی اجازت ہوگی۔

این سی او سی نے پاکستان کے ایئرپورٹس پر اندرون ملک مسافروں کیلئے ریپڈ ٹیسٹ 8 فروری سے ختم کرنے کا اعلان کیا۔ تاہم یہ ٹیسٹ بیرونی ممالک سے ڈی پورٹ ہونے والوں اور لینڈ بارڈر ٹرمینلز سے آنے والے ویکسین نہ ہونے والے افراد کے لیے جاری رہے گا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button