پاکستانی خبریںمتحدہ عرب امارات

دبئی میں ثانیہ مرزا کی سالگرہ، شعیب ملک کا گنگنانا، بابر اعظم کی بھی شرکت

خلیج اردو: بھارتی ٹینس اسٹار اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر بیٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے اپنی سالگرہ دبئی میں منائی ۔

ثانیہ مرزا نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر سالگرہ سے متعلق تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں جن میں انہیں اپنے بیٹے اور شعیب ملک کے ہمراہ کیک کاٹتے ہوئے دیکھا جاسکتاہے۔

اس کے علاوہ شعیب ملک نے ثانیہ مرزا کی سالگرہ کے موقع پر گانا بھی گنگنایا جبکہ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم بھی سالگرہ کے موقع پرموجود تھے۔

علاوہ ازیں شعیب ملک نے ٹوئٹر پر بھی اپنی اہلیہ ثانیہ مرزا کو سالگرہ کی مبارکباد دی۔

ثانیہ مرزا کا یوم پیدائش 15 نومبر ہے اور وہ 35 برس کی ہوچکی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button