پاکستانی خبریںعالمی خبریںلائف سٹائل

لاہور میں اورنج لائن ٹرین کا افتتاح ہوگیا

خلیج اردو: وزیرِاعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اورنج لائن ٹرین کا افتتاح کر دیا، لاہور کے شہری کل سے اورنج لائن ٹرین میں سفر کرسکیں گے۔اورنج لائن ٹرین صبح ساڑھے 7 بجے سے رات ساڑھے 8 بجے تک چلائی جائے گی، جس کا یک طرفہ کرایہ 40 روپے رکھا گیا ہے۔

چین سے آئے ماہرین نے پاکستانی ڈرائیورز کو ٹرین چلانے کی تربیت دی ہے، ٹرین کی صفائی کا کام لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو سونپا گیا ہے، بجلی سے چلنے والی ٹرین کو 8 گرڈ اسٹیشن بجلی مہیا کریں گے۔ذرائع کے مطابق مستقبل میں ٹرین کا آپریشن ٹائم 16 گھنٹے تک بڑھانے کا منصوبہ ہے، ٹرین کے تمام راستوں پر اور ٹرین کے اندر کیمرے نصب ہیں۔
اورنج لائن ٹرین کا ٹریک 27 اعشاریہ 1 کلومیٹر طویل اور 26 اسٹیشنز پر مشتمل ہے، یہ منصوبہ 5 سال کے عرصے میں مکمل ہوا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button