پاکستانی خبریںعالمی خبریں

‘ہمیں آپ پر فخر ہے’ بھارت کے خلاف جیت پر آرمی چیف کی قومی ٹیم کو مبارکباد

خلیج اردو : بھارت کے خلاف جیت پر مسلح افواج کی گرین شرٹس کومبارکباد دی ، آرمی چیف نے کہا کہ ٹیم پاکستان ہمیں آپ پر فخرہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھارت کے خلاف جیت پر مسلح افواج کی جانب سے گرین شرٹس کو مبارکباد دی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ٹیم پاکستان ہمیں آپ پر فخر ہے۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے قوم اور پاکستانی کرکٹ ٹیم کوبھارت کے خلاف فتح پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا آپ نے قوم کے دل بھی جیت لئے ہیں، شاباش ٹیم پاکستان۔

سابق صدر آصف علی زرداری نے ٹیم کو مبارکباد دی اور کہا ٹیم نے بھارت کے خلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا،خوشی کے ان لمحات میں اپنے ہم وطنوں جو بارش اور سیلاب کے متاثرین کی بحالی کو دعا میں یاد رکھا جائے۔

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے بھی مبارکباد دیتے ہوئے کہا شاباش ، شاہینو، شاباش، روایتی حریف بھارت سے حساب برابر کر نے پر قومی کرکٹ ٹیم کو دلی مبارکباد دیتا ہوں، قوم کو آپ پر ناز ہے ، سیلاب کی تباہ کاریوں کے بڑے چیلنج سے نبردآزما قوم کے لئے آج کی جیت باعث افتخار ہے

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button