پاکستانی خبریںسپورٹس

یونس خان نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

 

خلیج اردو آن لائن:

پاکستانی کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے منگل کے روز تصدیق کی گئی ہے کہ بیٹنگ لیجنڈ یونس خان نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

یونس خان نے گزشتہ سال نومبر میں دو سالوں کے کانٹریکٹ پر بطور بیٹنگ کوچ اپنا عہدہ سنبھالا تھا۔

پی سی بی کا اپنے ایک بیان میں کہنا ہے "پاکستان کرکٹ بورڈ اور پاکستانی مینز کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ یونس خان نے مشترکہ طور پر اپنے راستے جدا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یونس کو گزشتہ سال دوسالوں کے لیے ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 تک کے لیے بیٹنگ کوچ کا عہدہ دیا گیا تھا”۔

پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کا اس موقع پر کہنا تھا کہ یونس خان کی خدمات سے محروم ہونا بدقستمی ہے۔ انکا کہنا تھا "اس پائے اور اتنے تجربے کے حامل یونس خان کو کھونا اداس کرتا ہے۔ متعدد ڈسکشنز کے بعد ہم نے ہچکچاتے ہوئے لیکن مشترکہ طور پر اچھے طریقے سے یہ فیصلہ کیا ہے کہ اپنے راستے جدا کرنے کا وقت آگیا ہے”۔

وسیم خان نے یونس خان کی طرف سے اس قلیل مدت میں دی جانے والی خدمات کا شکریہ ادا کیا۔ جبکہ پی سی بی کا کہنا ہے کہ دونوں فریقین نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اس مسئلے پر مزید کوئی بیان نہیں دیں گے۔

تاہم، پاکستانی ٹیم بغیر بیٹنگ کوچ کے دورہ انگلینڈ پر جائے گی۔ جبکہ یونس خان کی جگہ نیا کوچ ویسٹ انڈیز کے دورے سے قبل بھرتی کیا جائے گا۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button