معلوماتمتحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں حادثات کی تصاویر اور ویڈیوزشیئر کرنے پرآپکو جیل کی سزا ہو سکتی ہے

متحدہ عرب امارات میں سائبر کرائمزکے قوانین بہت سخت ہیں جن میں حادثات سے متعلق فوٹوز اور ویڈیوز پوسٹ اور شیئرنگ کرنے پر بھی سخت سزا دی جاتی ہے۔ اماراتی سائبر قوانین کے مطابق کسی بھی حادثے یا جائے حادثہ کی ویڈیو یا تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ یا شیئر کرنے کی اجازت نہیں۔ جو افراد اس خلاف قانون سرگرمی میں ملوث پائے جاتے ہیں، انہیں فوری طور پر گرفتار کر لیا جاتا ہے ۔

ابوظبی پولیس نے خبردار کیا ہے کہ کسی بھی شخص کو حادثات کی تصاویر اور ویڈیز سوشل میڈیا پر شیئر کر کے لوگوں میں خوف و ہراس پھیلانے کی ہرگز اجازت نہیں ہے۔ جو لوگ اس طرح کی منفی حرکت کریں گے ان کے خلاف قانونی کارروائی ہو جو کم از کم 6 ماہ کی قید ہو گی اس کے علاوہ ڈیڑھ لاکھ پانچ درہم کا جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا۔

[ad id=”17140″]

ابوظبی پولیس کے ڈائریکٹر آف کمانڈ افیئرز میجر جنرل سالم شاہین النعیمی نے کہا کہ آج کل انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پرجھوٹی خبروں اور افواہوں کی بھرمار ہوتی ہے۔
لوگوں کو چاہیے کہ وہ کسی بھی تصویر اور ویڈیو کو پوسٹ یا شیئر کرنے سے پہلے تسلی کر لیں کہ یہ جھوٹ پر مبنی نہیں ہے۔ لوگوں کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے افواہ سازی اور ٹریفک خلاف ورزیوں کو بڑھاوا نہیں دینا چاہیے۔

[ad id=”17140″]

چند نوجوان حد رفتار کی خلاف ورزی کی ویڈیوز بڑی شیخی سے شیئر کرتے ہیں۔ وہ جان لیں کہ ان پر حد رفتار کی خلاف ورزی اور سائبر کرائمز دونوں جرائم میں سزاؤں کا نفاذ ہوگا۔ جبکہ جو ڈرائیورز کار ڈرائیونگ کے دوران تصاویر کھینچ کر شیئر کرتے ہیں، ان پر بھی 800 درہم کا جرمانہ عائد کرنے کے علاوہ ڈرائیونگ لائسنس پر چار بلیک پوائنٹس کا اندراج بھی کیا جاتا ہے۔

[ad id=”17140″]

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button