ٹپس / سٹوریمتحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات: آئی سی اے کے ذریعے فیملی ویزا آن لائن اپلائی کرنے کا مکمل طریقہ کار

 

خلیج اردو آن لائن:

اگر آپ اس وقت یو اے ای میں قیام پذیر ہیں اور اپنی فیملی کو یو اے ای بلانے کے لیے انکے انٹری پرمٹ کے لیے پلائی کرنا چاہتے ہیں تو ذیل میں آپ کے لیے فیملی ویزا آن لائن اپلائی کرنے کا مکمل طریقہ کار دیا گیا ہے۔

متحدہ عرب امارات کی شناخت اور شہریت سے متعلق اتھارٹی آئی سی اے کی جانب سے حال ہی میں اپنے سوشل میڈیا چینلز پر آئی سی اے کی ویب سائٹ پر فیملی کے لیے انٹری پرمٹ کے لیے اپلائی کرنے کا مکمل طریقہ کار بتایا گیا ہے۔

اس حوالے سے دبئی کی ایک کمپنی فرسٹ گیٹ بزنس سروس کے ایک اہلکار کی جانب سے ایک نجی خبررساں ادارے کو بتایا گیا ہے کہ اب ” یو اے ای کا کوئی بھی رہائشی اپنے بیوی بچوں کے ویزے کے لیے آئی سی اے کی ویب سائٹ سے آن لائن اپلائی کر سکتے ہیں”۔

لہذا اگر آپ اپنی فیملی کے ویزے کے لیے اپلائی کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو درج ذیل طریقہ کار پر عمل کرنا ہوگا:

1۔ آئی سی اے کے پورٹل پر رجسٹریشن کریں

آن لائن ویزے کی درخواست کے لیے سب سے پہلے کو آئی سی کی ویب سائٹ یا ایپ پر رجسٹریشن کرنی ہوگی اور وہاں اپنا یوزر نیم اور پاسورڈ بنانا ہوگا۔

2۔ سپانسر فائل رجسٹریشن

دوسرے مرحلے میں سپانسر فائل کھولنے کے لیے آپ کو درج ذیل دستاویزات جمع کروانی ہوں گیں:

  • سپانسر کرنے والے کا ویزا پیج اور پاسپورٹ کی کاپی
  • سپانسر کرنے والے کے اماراتی شناختی کارڈ کی کاپی
  • سپانسر اگر سرکاری ملازم ہے تو سیلری سرٹیفکیٹ اور اگر نجی شعبے میں کام کرتا ہے تو ورک پرمٹ جمع کروانا ہوگا

ان تمام دستاویزات کی رنگین کاپیاں ویب سائٹ پر پی ڈٰی ایف جے پی جی کی صورت میں اپ لوڈ کرنی ہوں گے۔ اورفائل رجسٹریشن کی فیس 255 درہم ہے۔

3۔ انٹری پرمٹ کے لیے اپلائی کریں:

درج بالا دستاویزات اپ لوڈ کرنے بعد اب آپ تیسری مرحلے میں انٹری پرمٹ کے لیے اپلائی کریں۔ جس کے لیے ریذیڈنس پرمٹ ایشوانس سروس کا انتخاب کریں اور درج ذٰیل ڈاکومنٹس اپلوڈ کریں:

  • سپانسر کرنے والے کا ویزا پیج اور پاسپورٹ کی کاپی
  • سپانسر کرنے والے کے اماراتی شناختی کارڈ کی کاپی
  • سپانسر اگر سرکاری ملازم ہے تو سیلری سرٹیفکیٹ اور اگر نجی شعبے میں کام کرتا ہے تو ورک پرمٹ جمع کروانا ہوگا
  • قانونی ٹرانسلیشن کے ساتھ تصدیق شدہ شادی کا سرٹیفکیٹ سرٹیفیکٹ
  • اجارہ کی کاپی یا کرایہ نامہ
  • فیملی میں سے جس کا ویزا سپانسر کرنا ہے اس کے پاسپورٹ کی کاپی
  • جس کا ویزا اپلائی کیا جا رہا ہے اس کی سفید بیک گراونڈ والی تصویریں

اب 306 درہم فیس ادا کریں اور درخواست جمع کروا دیں۔

اس کے بعد آپ کو انٹری پرمٹ ایمیل کے ذریعے بھیج دیا جائے گا۔

4۔ آن لائن ویزا اسٹیٹس تبدیل کروانے کا طریقہ کار:

ویزے کے اسٹیٹس میں تبدیلی کے لیے آن لائن درخواست دینے کے لیے آپ کو درج ذٰیل دستاویزات جمع کروانی ہوں گیں:

  • موجودہ سیاحتی ویزے کی کاپی یا کنفرمیشن یا منسوخی کے لیٹر کی کاپی
  • نئے انٹری پرمٹ کی کاپی
  • اور اسٹیٹس کی تبدیلی کے لیے 599 درہم فیس ادا کرنی ہو گی۔

5۔ میڈٰیکل ٹیسٹ، اماراتی شناختی کارڈ، اور ہیلتھ انشورنس کے لیے اپلائی کریں

پانچویں مرحلے میں آپ کو میڈٰیکل ٹیسٹ، اماراتی شناختی کارڈ، اور ہیلتھ انشورنس کے لیے اپلائی کرنا ضروری ہوگا۔

6۔ ویزا اسٹیمپ کروائیں

چھٹے مرحلےمیں آپ کو ویزے کی مہر لگوانے کے لیے اپلائی کرنا ہوگا۔ اور آن لائن ویزا اسٹیمپ کروانے کے لیے آپ کو درج ذیل ڈاکومنٹ جمع کروانے ہوں گیں:

  • انٹر پرمٹ کی کاپی
  • ویزا اسٹیٹس کی تبدیلی کی کاپی
  • سپانسر کے پاسپورٹ اور ویزا پیج کی کاپی
  • کرایہ نامہ یا اجارہ کی کاپی
  • شادی کے سرٹیفکیٹ کی دونوں ملکوں سے تصدیق شدہ کاپی
  • شادی کے سرٹفیکیٹ کی لیگل ٹرانسلیشن والی ایک کاپی
  • پیدائش کے سرٹیفکیٹ کی کاپی
  • پیدائش کے سرٹیفکیٹ کی لیگل ٹرانسلیشن کی کاپی
  • درخواست کنندہ کے پاسپورٹ کی کاپی
  • سفید بیک گراؤنڈ والی ایک تصویر
  • اور ویزے پر مہر لگوانے کے لیے 458 درہم فیس

اور اگر آپ ویزے پر اسٹٰیمپ فوری لگوانا چاہتے ہیں تو ایمگریشن ڈیپارٹمنٹ جائیں اور 100 درہم اضافی فیس ادا کریں اور فوری ویزا اسٹیمپ کروائیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button