ٹپسمتحدہ عرب امارات

دبئی، جانیے نول  (NOL)  کارڈ کا بیلنس معلوم کرنے کا آسان طریقہ

خلیج اردو آن لائن:

نول یا NOL  کارڈ دبئی کے رہائشیوں کے لیے ایک اہم ضرورت میں شمار ہوتا ہے جسے روزانہ کی بنیاد پر سفر کرنے والے بس یا ٹرین کی ٹکٹ کے لیے استمعال کرتے ہیں۔ NOL  کارڈ کاغذی ٹکٹوں اور ٹکٹ کاؤنٹر پر  ٹرانزیکشنز کو کم کرنے لیے متعارف کراوئی گئی ایک الیکٹرونک ٹکٹ ہے۔ جسے استعمال سے قبل اس میں بیلنس کروانا پڑتا ہے جو استعمال کے ساتھ ختم ہوتا۔ لہذا یہ جاننا نہایت ضروری ہے کہ آپ کے کارڈ میں اس وقت بیلنس کتنا ہے۔ تاکہ آپ دوران سفر ہونے والی پریشانی سے بچ سکیں۔

عام طور پر بیلنس ٹرین میں داخل ہونے سے پہلے ٹکٹینگ مشین پر لگانے سے پتہ چل جاتا ہے۔ لیکن اگر آپ اس وقت ٹرین اسٹیشن کے قریب نہیں ہیں اور جاننا چاہتے ہیں کہ آپ کے کارڈ میں بقایا کتنا بیلنس یا رقم موجود ہے تو ذیل میں تین مرحلوں پر مشتعمل طریقہ کار بتایا گیا ہے:

1۔ آر ٹی آے کی ویب سائٹ پر جائیں یا ذیل میں دیے گئے لنک پر کلک کریں

https://www.rta.ae/wps/portal/rta/ae/home

2۔ ویب سائٹ پر ہوم پیچ پر کلک کریں

3۔ پبلک ٹرانسپورٹ کے بٹن پر کلک کریں

4۔ پھر NOL کے بٹن پرکلک کریں

5۔  اور پھر View NOL card balance کے بٹن پر کلک کریں

6۔ اپنے کارڈ پر دیا گیا نمبر مطلوبہ جگہ پر لکھیں

7۔ اسی پیج پر دیا گیا سکیورٹی کوڈ مطلوبہ جگہ پر لکھیں اور check   کے آپشن پر کلک کریں

اس کے بعد آپ کے کارڈ کے بیلنس اسی پیج کے آخر میں نظر آنے لگے گا۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button