ٹپس

ای ٹی ایم کا استعمال کرتے ہوئے میری رقم غائب ہو گئی ، مجھے کیا کرنا چاہیئے

خلیج اردو
دبئی : گلف نیوز کے ایک قاری نے اے ٹی ایم کا استعال کرتے ہوئے رقم گم ہونے سے متعلق شکایت کی ہے۔ اس کے ساتھ پیش ہونے والا واقعے اور اس پر بینک ایکسپرٹ کا جواب آپ سب کیلئے مفید ثابت ہو سکتا ہے۔

سوال : سات مارچ کو رواں سال میں ایمریٹس این بی ڈی کے میڈیا سٹی برانچ گیا اور اپنی بیوی کے اکاؤنٹ میں رقم جمع کرائی۔ میں نے اے ٹی ایم کی مدد سے چھتیس ہزار سات سو درہم جمع کرانے کی درخوات کی لیکن کچھ وجوہات کی بنا پر مشین نے پندرہ سو درہم قبول نہیں کیا اور وہ واپس کیا۔

اے ٹی ایم اسکرین پر اس وقت پینتیس ہزار دو سو درہم شو ہورہے تھے۔ میں نے دوبارہ پندرہ سو درہم جمع کرانے کی کوشش کی جسے مشین نے قبول کیا۔ تاہم باوجود اس کے کہ کل رقم میں اضافہ ہوتا ، مشین اب بھی پینتیس سو بیس روپے بتا رہا تھا اور میرے نئے جمع شدہ رقم کی کو اکاؤنٹ میں نہیں دیکھا رہا تھا۔

میں اے ٹی ایم برانچ گیا اور اے ٹی ایم اسٹاف کی مدد کیلئے درخواست کی۔ لیکن وہ معلومات فراہم کرنے میں ناکام رہے اور مجھے مزید تصدیق کیلئے شکایت درج کرنے کا مشورہ دیا۔

اگلے دن میری بیوی نے ایمریٹس این بی ڈی کی جانب سے کال وصول کی اور وہ کہہ رہے تھے کہ بنک کو ایسی کوئی غلطی معلوم نہیں ہوئی۔ انہیں بتایا گیا کہ کیس بند کر دیا گیا ہے۔

ہم نے وضاحت کی اور شروع سے سب بتایا اور ہم نے درخواست کی کہ ہم کیس کو کھلا رکھنا چاہتے ہیں اور اس حوالے سے مکمل تفصیلی تحقیقات چاہتے ہیں۔

کچھ ہی دنوں میں میری بیوی نے ایک ایس ایم ایس موصول کیا اور بتایا گیا کہ اس کا کیس بند کر دیا گیا ہے۔

بنک کی جانب سے وہی جواب دیا گیا کہ تحقیقات میں کسی غلطی کی نشاندہی نہیں ہوئی۔ یوں ہم نے کیس بند کیا ہے۔ بنک نے پندرہ سو درہم کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کی کہ وہ رقم کہاں گئی۔

ہم نے اس حوالے سے ان سے اتفاق نہیں کیا اور ہم چاہتے تھے کہ کیس کی مزید تحقیقات کی جائے لیکن دو دنوں میں میری بیوی کو ایک میسج کہ کیس بند کر دیا گیا ہپے۔

جب ہماری درخواستیں نہیں مانی گئی تو ہمیں کہا گیا کہ ہم دبئی پولیس کے پاس جائیں اور فوٹیج دیکھ سکیں کہ آخر مسئلہ کیا ہے۔ وہ دیکھ سکیں گے کہ ماجرہ کیا ہے۔

ہم نے فیصلہ کیا کہ ہم میڈیا کی توجہ حاصل کریں اور اس معاملے کو حل کریں۔ از موہیدین شاراپاو دبئی

منجمنٹ آف ایمریٹس این ڈی بی کا جواب :
ہم باخوشی آپ کو مطلع کرتے ہیں کہ ہماری گروپ کسٹمر ایکپرینس ٹیم محترمہ عزیزہ اتوکوا کے ساتھ رابطے میں ہے۔ اس حوالے سے بن ان کے ساتھ مکمل تعاون کررہا ہے۔

ہم اپنے صارفین کو بہترین خدمات دینے کے حوالے سے پرعزم ہیں اور کسی بھی موقع پر ان کی فلاح اور اطمینان کا کوئی موقع ضائع نہیں کریں گے۔

محترم شاہراپو کا ردعمل :
ہمارا مسئلہ حل نہیں ہوا۔ ہمیں پندرہ سو درہم کی رقم نہیں ملی۔ بنک کو لازمی ہمیں وہ ویڈیو دیکھانی چاہیئے کہ آخری ہماری رقم کہاں غانئ ہوئی۔ وہ میری بنک میں رقم جمع کرانے کے وقت کی ویڈیو دیکھائیں۔

بنک این بی ڈی ریسپانس : ہم یہ بتانا چاہتے ہیں کہ ہم اس حوالے سے مزید تبصرہ نہیں کرنا چاہتے۔ ہم اپنے صارفین کو بہتر خدمات کی فراہم کیلئے پرعزم ہیں اور ان کی خدمات کیلئے کوئی موقع ضائع نہیں کریں گے۔

محترم شاراپاو کا بیان : گلف نیوز کا شکریہ جو ہمارا مسئلہ حل کیا لیکن میرا مسئلہ حل نہیں ہوا اور بنک نے مجھے رقم واپس نہیں کی۔ مجھے لگتا ہے کہ میرے پاس آخری آپشن یہ ہے کہ میں بنک کے خلاف عدالت میں کیس دائر کروں۔ آپ لوگوں کی کوششوں کیلئے شکریہ۔
مرحلے کا آغاز چار مئی کو ہوا۔ ادارے نے چھ مئی کو جواب دیا اور سارا مرحلہ انتیس مئی کو مکمل ہوا۔

Source : Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button