ٹپسمتحدہ عرب امارات

یو اے ای میں ٹریفک جنکشن پر بنے پیلے باکس میں گاڑی روکنے پر آپ کو بھاری جرمانہ ہو سکتا ہے

 

خلیج اردو آن لائن:

اگر آپ نے کبھی جلدی میں ٹریفک جنکشن پر گاڑیوں کے درمیان سے گاڑی گزارنے اور آگے نکلنے کی کوشش کی ہے تو جان لیں کہ ایسا کرنےسے آپ اپنی اور دوسروں کی زندگی کو خطرے میں ڈالے ہیں۔

کار سواروں کے لیے ضروری ہے وہ ٹریفک جنکش پر بنے پیلے باکس پر گاڑی نہ روکیں اور اس باکس کو خالی رکھیں۔ اور یو اے ای کا وفاقی قانون بھی اس بات کی ممانعت کرتا ہے۔ کیونکہ ایسا کرنے سے ٹریفک کے بہاؤ میں کمی واقع ہوتی ہے۔

پیلا باکس کیوں بنایا جاتا ہے؟

یلو باکس یا پیا ڈبہ چوراہوں پر پیلے رنگ سے بنایا جاتا ہے جو کہ ڈرائیوروں کو خبردار کرتا ہے کہ جب تک انکے گزرنے کا راستہ صاف نہ ہو وہ اس ڈبے میں داخل نہیں ہوں گے۔

اس باکس میں داخل ہونے اور ٹریفک کا راستہ روکنے پر کتنا جرمانہ ہوگا؟

یو اے ای پولیس کی جانب سے اکثر اوقات ڈرائیوروں کے لیے آگاہی مہم چلائی جاتی ہے جس میں انہیں بتایا جاتا ہے کہ اس باکس کو کیسے اور کب کراس کرنا ہے اور اگر وہ اس باکس پر گاڑی روکتے ہیں اور دوسری ٹریفک کا راستہ روکتے ہیں تو ان 500 درہم جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

اگر آپ ریڈ لائٹ کا انتظار کر رہیں اور جب وہ سبز ہو جاتی ہے تو تب تک گاڑی مت چلائیں جب تک جنکشن پہلے والی ٹریفک سے خالی نہیں ہوجاتا تاکہ جنکشن میں مزید رش سے بچا جا سکے۔

اور اسی طرح اگر سبز لائٹ سرخ ہونے والی ہے اور جنکشن میں پہلے سے ہی گاڑیوں کا رش لگا ہوا ہے تو آپ کو چاہیے کہ گاڑی روک لیں اور جنکشن سے گزرنے کی کوشش نہ  کریں۔

ریڈ لائٹ جنکشن کو بحفاظت طریقے سے پار کرنے کا طریقہ کار درج ذیل ہے:

  • ٹریفک اشاروں پر ںظر رکھیں، کچھ لائٹیوں پر ٹائمر لگا ہوتا ہے اور کچھ لائٹیں یا اشارے سبز سے نارنجی ہونے سے پہلے تین بار چمکیں گیں اور پھر نارنجی ہوجائیں گی اور پھر سرخ
  • جب اشارے پر پہنچے اور وہ نارنجی ہو چکا ہوتو اسکے سرخ ہونے سے پہلے رک جائیں۔
  • اگر ریڈ سگنل پر آپ کی گاڑی سب سے آگے ہے تو آپ کو زیبرا کراسنگ سے پہلے ہی گاڑی روکنی ہوگی۔
  • جبکہ چوراہے میں کبھی بھی پیلے ڈبے میں اس وقت تک نہ داخل ہوں نہ گاڑی روکیں جب تک کے دوسری طرف گزرنے کا راستہ صاف نہ ہو۔
  • اگر آگر آپ جنکشن پر رش کی وجہ سے گاڑی روکنی ہے تو گاڑی چلاتے ہوئے گاڑٰی چاروں اشارے چلا دیں تاکہ پیچھے آںے والے ڈرائیور کو پتہ چل جائے کہ آپ رکنے والے ہیں۔
  • اور کبھی بھی ریڈ سگنل توڑنےکی کوشش نہ کریں کیونہ اس سے آپ کو بھاری جرمانے کی سزا ہو سکتی ہے۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button