متحدہ عرب اماراتعالمی خبریں

دبئی میں ویزٹ ویزوں کی اجراء میں ریکارڈ اضافہ

تیس ممالک کے سیاخ دبئی کے لئے ٹیکٹ بکنک میں سرفہرست

(خلیج اردو ) دبئی میں تین ہفتوں سے ویزٹ ویزوں پر آنے والے افراد میں ریکارڈ اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے کیونکہ 70 ممالک سے سیاخ دبئی کے لئے آسانی سے بکنگ کرسکتے ہیں ۔

دبئی آنے والے افراد میں امریکہ، برطانیہ ،جرمنی ،فرانس اور ملائشیا سب سے زیادہ ہیں ۔امارات ائیر لائن کے مطابق پچھلے تین ہفتوں سے 6۔1 ملین افراد نے بکنگ کے لئے ویب سائٹ پر رابطہ کیا ہے ۔

عدیل آل ریدہ جو امارت ائیر لائن کے چیف آپریٹنگ آفیسر ہیں بیان کرتے ہیں کہ دبئی بین الاقوامی سیاخوں کے لئے پسندیدہ مقام ہے۔ امارت ائیر لائن محکمہ سیاخت کے ساتھ مل کر آنے والے مہمانوں کے لئے بہترین پیکج لانے کے لئے تیاری کر چکی ہے ۔

70 ممالک سے آنے والے افراد کے لئے ویزٹ ویزہ کے طریقہ کار کو مزید آسان بنایا گیا ہے اور وہ افراد ایڈوانس میں ویزہ لے سکتے ہیں جبکہ دبئی پہنچنے کے بعد ائیر پورٹ پر بھی ویزہ لگانے کی سہولت میسر کردی گئی ہے ۔

دبئی نے آنے والے افراد کے لئے طریقہ کار واضح کردیا ہے اور دبئی میں داخل ہونے والے افراد کو پی سی آر ٹیسٹ کرنا ہوگا جبکہ برطانیہ اور امریکہ جانے والوں کے لئے ضروری ہے کہ انکے پاس کویڈ منفی سرٹیفیکٹ موجود ہو۔

عدیل آل ریدہ نے مزید کہا کہ ہم لوگوں کو دبئی آنے کی دعوت دیتے ہیں کیونکہ دبئی میں گرمیوں کی چھٹیاں گزارنے کے لئے بہترین سہولیات موجود ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ امارات ائیر لائن دنیا کی واحد ائیر لائن ہے جو مسافروں کو کرونا وائرس کا مفت اعلاج فراہم کرتی ہے جبکہ امارت ائیر لائن کے ذریعے سفر کرنے والوں کا پی سی آر ٹیسٹ مفت کیا جاتا ہے ۔

یاد رہے کہ 2019 میں 7۔16 ملین لوگ ویزٹ پر دبئی آئے اور 30 جولائی سے امارت ائیر لائن کا مصروف ترین ہفتہ شروع ہونے والا ہے کیونکہ ہزاروں لوگ ٹرمینل 3 سے واپسی کے لئے ٹیکٹ لے چکے ہیں ۔

Source:Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button