متحدہ عرب امارات

بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی کو ویکسین کی دوسری خوراک لگا دی گئی

خلیج اردو
08 اپریل 2021
دہلی : بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی نے جمعرات کے دن کرونا وائرس ویکسین کی دوسری خوراک لگوا لی ہے۔ انہیں آل انڈیا انسٹی ٹیوت آف میڈیکل سائنسز ( AIIMS ) میں ویکسین لگوا دی گئی ہے۔

اپنے ٹویٹ میں مودی نے کہا ہے کہ اییمز میں آج کرونا وائرس ویکسین کی دوسری خوراک لگوا لی ۔ ویکسین لگوانے کا عمل وہ واحد عمل ہے جس سے ہم وائرس کو شکست دے سکتے ہیں۔

اگر آپ ویکسینیشن کے عمل کیلئے اہل ہیں تو CoWin.gov.in. پر خود کو رجسٹر کروائیں۔

ابتک بھارت نے 90 ملین ویکسین لوگوں کو لگوائے ہیں۔ 16 فروری کو بھارت میں ویکسینشن کا آغاز ہوا تھا۔ بھارت نے کرونا کے 126789 کیسز رجسٹرڈ کیے ہیں جبکہ 685 افراد کرونا سے ہلاک ہوئے ہیں۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button