متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : رمضان میں نجی ملازمین کیلئے اوقات کار کیا ہیں؟

خلیج اردو
08 اپریل 2021
ابوظبہی : حکومت کے وفاقی انسانی وسائل اتھارٹی نے ایک نوٹس جاری کیا ہے جس میں سرکاری ملازمین کے اوقات کار کے حوالے سے نرمی برتی ہے۔ اس حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ رمضان میں سرکاری اوقات کار وزراء اور سرکاری ملازمین کیلئے صبح 9 بجے سے دوپہر2 بجے تک ہوگی۔

اس حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ یہ ان لوگوں کیلئے نہیں ہے جو اس کے علاوہ دیگر جگہوں پر کام کرتے ہیں۔ تاہم قانون کے مطابق رمضانب میں نجی ملازمین کیلئے بھی اوقات کار دو گھنٹے یومیہ کم کر دیئے جاتے ہیں۔

پچھلے دنوں حکام نے ابوظبہی اور شارجہ کے حوالے سے اعلان کیا ہے کہ رمضان میں اسکولوں کا دورانیہ پانچ گھنٹوں سے زیادہ کا نہیں ہونا چاہیئے۔

متحدہ عرب امارات میں رمضان 13 اپریل سے شروع ہوگا جس کا تعلق چاند دیکھنے سے ہے۔ایمانداروں کو 14 گھنٹے روزہ رکھنا ہوگا اور یہ رمضان کے آخری دنوں میں 15 گھنٹے تک ہو جائے گا۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button