متحدہ عرب امارات

بھکاریوں سے ہوشیار رہیں : پولیس نے تین ماہ میں ایک ہزار سے زائد بھکاریوں کو گرفتار کر لیا

خلیج اردو
دبئی : بھیک مانگنے کو متحدہ عرب امارات میں قابل سزا جرم قرار دیا گیا ہے۔ ایسے میں بھکاریوں کے خلاف حکام کا کریک ڈاؤن جاری ہے۔

دبئی پولیس نے مارچ کے وسط اور عید الفطر کی چھٹیوں کے درمیان چلنے والی ملک گیر مہم کے حصے کے طور پر 1,000 بھکاریوں کو گرفتار کیا ہے۔

بھیک مانگنا ہمدردی سمیٹنے کی غلط تصویر ہے، کے نام سے اس مہم میں 902 مرد اور 98 خواتین کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ان میں سے 321 کو رمضان سے پہلے، 604 کو رمضان میں اور 75 کو عید الفطر کی چھٹیوں کے دوران گرفتار کیا گیا ہے۔

کریمنل انویسٹیگیشن کے جنرل ڈیپارٹمنٹ سی آئی ڈی کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر جمال سالم الجلف نے خاص طور پر رمضان اور عید الفطر کے مقدس مہینے میں بھکاریوں کی تعداد کو کم کرنے میں مہم کی کامیابی کی اطلاع دی ہے۔

جنرل ڈپارٹمنٹ آف کریمنل انویسٹی گیشن میں انسداد دراندازی کے ڈائریکٹر کرنل علی سالم نے کہا کہ ٹیموں نے عوامی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ان جگہوں کی نگرانی کی جہاں بھکاریوں کے آنے کی توقع ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ یو اے ای میں سرکاری اور خیراتی ادارے اور حکام ضرورت مندوں کی مدد کے لیے تیار ہیں۔ جس کو بھی مالی امداد کی ضرورت ہو، ان سے دبئی پولیس کے ساتھ رجوع کرنے کی تاکید کرتے ہیں۔

سلیم نے مزید کہا کہ بھیک مانگنا ہمارے معاشرے کی حفاظت اور سلامتی کے لیے ایک سنگین خطرہ ہے۔

دبئی پولیس نے عوام کو ٹول فری نمبر 901 پر بھکاریوں کی اطلاع کی ہدایت کی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دبئی پولیس ایپ کے ذریعے پولیس آئی سروس کے ذریعے اور انلائن بھیک مانگنے والوں اور مشکوک آن لائن سرگرمیوں کی اطلاع www.ecrime.ae پر دیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button