متحدہ عرب امارات

دبئی: اپنے بھائی کی پراپرٹی کو نقصان پہنچانے پر ایک شخص کو جرمانہ، دبئی فوجداری عدالت نے 3,000 درہم ادا کرنے کا حکم دیا

خلیج اردو
دبئی : دبئی کے کرمنل کورٹ نے ایک بے روزگار خلیجی شہری کو اپنے بھائی کی پراپرٹی کو نقصان پہنچانے کا قصوروار ٹہرایا ہے۔ عدالت نے اس پر 3000 درہم جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔

ملزم نے بھائی کے پراپرٹی میں زبردستی داخل ہونے کی کوشش کرتے ہوئے اس کے فارم کے دروازے کو نقصان پہنچایا۔

ملزم نے فارم پر کام کرنے والے ملازم سے دروازہ کھولنے کو کہا لیکن انکار پر وہ طین میں آگیا اور اپنی کار کو دروازے سے ٹکرایا۔

متائثرہ بھائی نے پولیس کو واقعے کی اطلاع دی اور کیس پبلک پراسیکیوشن کو بھیج دیا گیا جہاں جرم ثابت ہونے پر سزا سنائی گئی۔

مالک نے کارکن کو ہدایت کی تھی کہ وہ کسی کو جائیداد میں داخل نہ ہونے دیں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button