متحدہ عرب امارات

مڈ ڈے ورک بریک کے سلسلے میں تمام معلومات : خلاف ورزی پر جرمانہ ، کونسی کمپنیوں کو استثنیٰ حاصل ہے؟

خلیج اردو
دبئی: متحدہ عرب امارات میں گرمیوں میں اضافہ ہوتے ہی مختلف پراجیکٹ اور تعمیراتی مقامات پر مزدوروں کو براہ راست دھوپ میں کام کرنے سے بریک ملے گی۔ اب دوپر کے وقت کام پر پابندی 15 جون سے شروع ہونے والی ہے۔

انسانی خدمات اور ملازمین کے حقوق پر یقین رکھتے ہوئے متحدہ عرب امارات میں یہ 18 واں سال ہے جب ملک میں مڈ ڈے بریک کو لاگو کیا جا رہا ہے۔ ملازمین 15 جون سے 15 ستمبر تک دوپہر 12.30 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک بریک لے سکتے ہیں۔

اس مدت کے دوران گرمیوں کا موسم عروج پر ہوتا ہے اور درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ جاتا ہے۔

اعدادوشمار سے پتہ چلتا ہے کہ بریک کی وجہ سے گزشتہ برسوں کے دوران ملازمین میں گرمی کی وجہ تھکن اور ہیٹ اسٹروک کے کیسز میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔

کچھ ملازمتوں پر اس پابندی سے استثنیٰ دیا گیا ہے کیونکہ ان کے کام کی نوعیت ایسی ہوتی ہے کہ انہیں بلا تعطل جاری رکھنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ ان کی مثالیں مندرجہ ذیل ہیںـ

اس میں اسفالٹ مکسچر پھیلانا یا کنکریٹ ڈالنا وغیرہ شامل ہے۔

حادثوں کی وجہ سے ہونے والے نقصانات کی روک تھام کیلئےپانی کی فراہمی کی لائنوں، سیوریج لائنوں یا بجلی کی لائنوں میں رکاوٹ کی مرمت یا عوامی سڑکوں اور گیس یا تیل کی پائپ لائنوں پر ٹریفک میں رکاوٹ کو دور کرنے والے اداروں کیلئے ملازمین کام جاری رکھ سکتے ہیں۔

وہ کام جس کی وجہ سے ٹریفک اور خدمات کے بہاؤ، جیسے بجلی اور ٹیلی کام لائنوں کو منقطع کرنے پر اثر انداز ہونے کی وجہ سے ایک مجاز سرکاری ایجنسی سے اجازت نامہ درکار ہوتا ہے، انہیں کام کی اجازت ہوگی۔

اوپر بیان شدہ صورت حال میں جہاں مڈ ڈے بریک دینا لازمی نہیں ، ملازمین کی صحت اور حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے آجروں کو چاہیے کہ وہ کارکنوں کو پینے کا ٹھنڈا پانی، نمک اور لیموں فراہم کریں تاکہ ان میں ڈی ہائیڈریشن نہ ہوں اور ان میں نمکیات کی کمی نہ ہو۔

کمپنیوں کو کام کی جگہ پر ابتدائی طبی امداد کے لیے انتظامات رکھنے ہوں گے۔ مزدوروں کو مناسب صنعتی ٹھنڈک کی سہولیات اور شیڈز فراہم کیے جائیں تاکہ انہیں براہ راست سورج کی روشنی سے بچایا جا سکے۔ سایہ دار جگہیں کام کرنے والوں کے لیے ان کو راحت پہنچا سکتے ہیں۔

مڈ ڈے بریک کی خلاف ورزی کرنے والے اداروں پر انتظامی جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ جرمانے کی رقم کم از کمز 5,000 درہم فی ملازم اور زیادہ ملازمین کی شکل میں 50,000 درہم تک جرمانہ ہوگا۔

اگر مڈ ڈے بریک کی خلاف ورزی ہو رہی ہو تو رہائشی کیسے اطلاع دے سکتے ہیں؟

اگر آپ کو مڈ ڈے بریک کی کوئی خلاف ورزی نظر آتی ہے، تو آپ وزارت انسانی وسائل اور ایمریٹائزیشن کو 600590000 پر پیر تا ہفتہ صبح 8 بجے سے شام 8 بجے تک مطلع کر سکتے ہیں یا موہری کو اس کی ایپلیکیشن کے ذریعے بھی مطلع کر سکتے ہیں۔

روزانہ کا شیڈول مرتب کرنا :

آجروں کیلئے لازمی ہے کہ وہ مڈ ڈے بریک کے ضابطے کے تحت روزانہ کام کے اوقات کے شیڈول کو نمایاں جگہ پر آوازیں کریں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button