متحدہ عرب امارات

دبئی شاپنگ فیسٹول 2021 : وہ ڈیلز ، روزمرہ کی سرپرائیزز اور انٹرٹینمنٹ جو آپ ضائع نہیں کرنا چاہیئں گے

خلیج اردو
دبئی : دبئی میں ہر سال کی طرح کا سالانہ شاپنگ میلہ دبئی شاپنگ فیسٹیول سجنے کو ہے۔ تفریح، انعامات اور زندگی بھر کے ڈیلز کے ساتھ ڈی ایس ایف واپس آ گیا ہے جو خریداروں اور ہر کسی کیلئے بہترین تہوار ہے۔ یہ یقینی بنانے کیلئے کہ آپ کسی بھی پیشکش یا مواقع سے محروم نہ ہوں ، ذیل میں آپ کیلئے گائیڈلائنز موجود ہیں۔

جمبو کے پراڈکٹس

دبئی شاپنگ فیسٹیول کے کلیدی سپانسرز میں سے ایک کے طور پر، اس میں کوئی شک نہیں کہ جمبو الیکٹرانکس الیکٹرانک آلات کیلئے زبردست ڈیل فراہم کرے گا۔ منتخب اشیاء پر ڈسکاؤنٹ 45 فیصد تک جاتی ہیں، جو اس سال کے خریداری کے تجربے کو تمام ٹیک سے محبت کرنے والوں کیلئے منفرد بنائے گی۔

اس کے آفرز دبئی بھر میں متعدد مقامات پر ہیں۔

ڈی ایس ایف روزمرہ کی سرپرائزز

تفریح اور مختلف ڈیلز کے ساتھ دبئی شاپنگ فیسٹیول 27 دسمبر سے شروع ہونے والے 31 دنوں کا مختلف منتخب مقامات پر اپنے ڈی ایس ایف محدود وقت کے روزانہ سرپرائزز کے ساتھ روزانہ سب کو حیران کر دے گا۔ برانڈز پر 90 فیصد تک کی چھوٹ کے ساتھ روزانہ کے ان سرپرائزز کو جانے مت دیجئے گا۔

یہ دوبئی بھر میں مختلف مقامات پر ہے۔

الصیف مارکیٹ :
دبئی شاپنگ فیسٹول کے سچے جزبے کے ساتھ ، دبئی شاپنگ فیسٹول دبئی کے مختلف مارکیٹس میں ہے۔ الصیف مارکیٹ صارفین کو ووچر دے گی جو کافی ویک کے نام سے ہوگی اور مفت کافی دستیاب ہوگی۔

یہ الصیف اسٹریٹ دبئی میں ہے۔

دبئی مال:
اس سال دبئی مال پر دنیا کے سب سے بڑے شاپنگ فیسٹول پر انجوئے کریں بارہ سو مختلف ریٹیلرز پر یہاں نہ صرف ڈسکاؤنٹ ملے گی بلکہ مختلف انعامات جیتنے کے مواقع بھی ہوں گے۔

یہ ڈاؤن ٹاؤن دبئی میں واقع ہے۔

امبر ملینیئر ویک اینڈ

دبئی شاپنگ فیسٹیول کے دوران امبر اپنے وفادار ممبران کو حقیقی دعوت دیں گے۔ امبر شرکت کرنے والے اسٹور پر خریداری کرتے وقت، اراکین کو 10 لاکھ امبر پوائنٹس جیتنے کا موقع دیا جاتا ہے جو 10,000 درہم کے برابر ہے۔ اس کے علاوہ امبر کے اراکین کو خریداری پر دوہرے بونس پوائنٹس بھی ملیں گے اور وہ لگژری ریٹیل اسٹورز پر خصوصی پیشکشیں حاصل کریں گے۔

یہ دبئی بھر میں متعدد مقامات پر موجود ہے۔

اتصالات مارکیٹ او ٹی بی

خریداری کے اہم مقامات میں سے ایک اتصالات مارکیٹ او ٹی بی خریداروں اور ایشیائی پاپ کلچر کے شائقین کیلئے بہترین جگہ ہوگی۔ کوریا اور جاپان کے بہترین خوبصورتی اور فیشن برانڈز کی مختلف ڈیلز کو ایکسپلو کریں اور اس شاپنگ سیزن کے دوران مزیدار کھانوں اور دلچسپ تفریح کا مزہ لیں۔

یہ ڈاؤن ٹاؤن دبئی میں واقع ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button