متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں نیا ویک : دبئی نے نئے سال کیلئے تین چھٹیوں کا اعلان کردیا

خلیج اردو
دبئی : متحدہ عرب امارات میں سرکاری ملازمین نئے سال کی خوشیاں منانے کیلئے تین دنوں کی چھٹیوں سے لطف اندوز ہوں گے جہاں سرکاری شعبے میں ملازمین کو تین دنوں کی چھٹیاں دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

دبئی حکومت انسانی وسائل محکمے نے یکم جنوری ہفتے کے روز سرکاری چھٹیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔

سرکاری چھٹیوں کا اعلان پیر کے روز سے کیا گیا ہے جہاں نئے سال سے نیا ورک ویک کا اعلان کیا گیا ہے جس میں دو دن ہفتہ اور اتوار کو چھٹی اور جمعہ کو آدھے دن کی چھٹی ہوتی ہے۔

31 دسمبر اس سال جمعہ کا دن ہے اور چونکہ اس دن نئے سال کی خوشیوں کا جشن ہوگا تو اس دن بھی سرکاری تعطیل ہوگی۔ یکم جنوری بروز ہفتہ بھی چھٹی ہے۔ کیونکہ نیا ورک ویک نئے سال سے نافذ ہوتا ہے اور یوں اتوار 2 جنوری کو بھی چھٹی ہوگی۔

سرکاری ملازمین اور نجی شعبے کے کچھ ملازمین کو 31 دسمبر، 1 جنوری اور 2 جنوری۔تین دن کی چھٹی ملے گی۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button