متحدہ عرب امارات

دبئی کی حکومت کا بڑا اعزاز، دبئی میں پہلی حکومت بن گئی جو بغیر کاغزات کے چلے گی

خلیج اردو
11 دسمبر 2021
دبئی : جیسے کہ یہ ریت ہے کہ متحدہ عرب امارات ہمیشہ دنیا میں ممتاز حیثیت حاصل کرنے کا کوئی موقع ضائع نہیں کرتا۔ یہی کچھ ہوا اس بار جب دبئ نے دنیا میں پہلی حکومت بننے کا اعزاز حاصل کیا جو بغیر کاغزات کے حکومت چلائے گی۔

اس حوالے سے دبئی کے ولی عہد اور دبئی ایگزیکٹیو کونسل کے چیئرمین شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم نے سوشل میڈیا پوسٹ میں رہائشیوں کو اس خوشخبری سے آگاہ کیا ہے۔

شیخ حمدان نے کہا ہے کہ ہم بہت فخر سے اعلان کرتے ہیں کہ دبئی حکومت دنیا میں پہلی حکومت بن گئی جو بغیر کاغزات کے اپنے امور چلائے گی اور سارے کام ڈیجیٹل ہوں گے۔

یہ سب متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کے ویژن کی بدولت ممکن ہوا۔

اس اعزاز کے ساتھ دبئی نے بغیر کاغذات کے حکومت چلانے کی دوڑ میں دنیا کو اپنا پیروکار بنا لیا ہے۔ یہ ترقی اور خوشحالی کا سفر ہے جس کا ایک خاص مقصد درختوں کو بچانا بھی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button