خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں شوال کا چاند دیکھنے کیلیے اجلاس شروع

خلیج اردو: سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں شوال کا چاند دیکھنے کے لیے اجلاس شروع ہوگیا۔

سعودی سپریم کورٹ کی اپیل پر شہری اپنے طور پر آج 29 رمضان المبارک کی شام شوال کا چاند دیکھنے کی کوشش کررہے ہیں، شوال کا چاند کھلی آنکھ یا دوربین سے دیکھنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

سعودی سپریم کورٹ کے مطابق چاند نظر آنے کی صورت میں اپنی قریبی عدالت کو شہادت ریکارڈ کرائیں۔

اس سے قبل متحدہ عرب امارات کے بین الاقوامی فلکیاتی مرکز نے کہا تھا کہ اُن ممالک میں عید الفطر 2 مئی کو ہوگی جہاں رمضان کا مہینہ 2 اپریل کو شروع ہوا تھا۔

متحدہ عرب امارات میں رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ نے متعدد اعلی عہدیداروں کے ساتھ مل کر آج چاند دیکھنے کا اعلان کیا ہے

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button