متحدہ عرب امارات

سوشل میڈیا پر سخت ردعمل کے بعد برقعہ پوش خاتون کا پرس چھیننے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا

خلیج اردو
26 جون 2021
راولپنڈی : پاکستان میں ایک برقعہ پوش خاتون کا پرس چھیننے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا ہے۔ سوشل میڈیا پر ملزم کی خاتون سے پرس چھیننے کی ویڈیو وائرل ہو گئی تھی۔ ویڈیو میں بظاہر لگ رفہا تھا کہ ملزم خاتون کو ہراساں کررہا ہے۔

راولپنڈی پولیس نے خاتون سے پرس سنیچنگ کرنے والا ملزم انیس اقبال کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سی پی او محمد احسن یونس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی فوری گرفتاری کے احکامات دیےتھے۔ دوران گرفتاری ملزم نے پولیس پر فائر کرنے کی کوشش کی جس دوران ملزم کو اپنے ہی پسٹل سے دائیں کلائی پر فائر لگا۔

آئی جی پنجاب پولیس انعام غنی نے اپنے ٹویٹ میں راولپنڈی پولیس کو مبارفک باد پیش کی ہے اور کہا گیا ہے خاتون کا پرس چھیننے والا ملزم لمبے عرصہ کیلئے سلاخوں کے پھیچے رہے گا۔

اس حوالے سے ملزم کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی۔ ویڈیو میں خاتون سے بظاہر ہراساں ککیے جانے کا واقعہ پیش آیا تھا جس پر سوشل میڈیا صارفین میں کافی غم و غصہ پایا گیا۔


Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button