متحدہ عرب امارات

کولمبین صدر کے ہیلی کاپٹر پر حملہ ، صدر محفوظ رہے

خلیج اردو
26 جون 2021
بوگوٹا : صدر ایون دوکیو نے کہا ہے کہ جو ہیلی کاپٹر ان کو لے کر جارہی تھی انہیں وینزویلا کے بارڈر کے قریب گن فائر سے نشانہ بنایا گیا۔ یہ کولمبین ریاست کے سربراہ پر ہونے والا 20 سالوں میں پہلا حملہ ہے۔

اس حادثہ میں کسی قسم کہ ہلاکت یا زخمی کی اطلاع نہیں ملی اور حکام کا کہنا ہے کہ اس بارے میں فی الحال کچھ کہا نہیں جا سکتا کہ حملہ کس جانب سے ہوا۔

صدارت بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر کے ہیلی کاپٹر کو نشانہ بنانا انتہائی بزدلانہ عمل ہے۔ صدر دوکیو نے کہا ہے کہ وہ وزیر دفاع اور وزیر داخلہ کے ہمراہ سفر کررہا تھا کہ اس کے ہیلی کاپٹر کو نشانہ بنایا گیا۔

صدر آفس کی جانب سے جاری تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہیلی کاپٹر کے دم اور مین بلیڈ کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

امریکہ ، یوپی یونین اور یو این مشن نے اس حملے کی مذمت کی ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button