متحدہ عرب امارات

عید کے موقع پر ایک اور ایمریٹس میں بھی سات روز کیلئے فری پارکنگ کا اعلان ہوگیا

خلیج اردو
دبئی : عجمان کی بلدیہ نے اعلان کیا ہے کہ عجمان میں پیڈ پارکنگ زون 30 اپریل سے 6 مئی 2022 تک استعمال کے لیے بالکل مفت ہوں گے۔پارکنگ فیس کا دوبارہ آغاز7 مئی سے ہوگا۔

اس بار عید الفطر کے دو مئی کو انعقاد کا قوی امکان ہے۔

سرکاری ملازمین کو عید کے لیے ہفتہ بھر کی چھٹیاں دستیاب ہوں گی جبکہ نجی شعبے کے ملازمین کی چھٹیاں 30 اپریل بروز ہفتہ سے منگل3 مئی سے یا بدھ کے روز 4 مئی تک ہوں گی۔ یہ چھٹیاں عید کے شروعات کے لحاظ سے ہونگی۔

متحدہ عرب امارات کی چاند دیکھنے والی کمیٹی نے یو اے ای میں تمام مسلمانوں کو ہفتہ کی شام 29 رمضان المبارک 1443 ہجری کو 30 اپریل کو شوال کا چاند دیکھنے کی دعوت دی ہے ۔

کمیٹی نے درخواست کی کہ جو بھی چاند دیکھے وہ 026921166 پر رابطہ کرے تاکہ ان کی گواہی ریکارڈ کرانے کے لیے قریبی عدالت کو ہدایت کی جاسکے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button