متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات: مریخ مشن کا خلا میں مریخ کی جانب سفر جاری، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

جس وقت یہ ویڈیو بنائی گئی اس وقت اماراتی مریخ مشن زمین سے 1 لاکھ 70 ہزار کلومیٹر دور پہنچ چکا تھا

 

خلیج اردو آن لائن: متحدہ عرب امارات کی جانب سے مریخ کے لیے لانچ کیے گئے مشن کی خلا میں مریخ جانب سفر کی ویڈیو سوشل میں میڈیا پر وائرل ہوگئی۔  کچھ سکینڈ پر مشتعمل یہ ویڈیو ایک امریکی فلکیاتی سنٹر کی جانب سے جاری کی گئی ہے۔

سوموار کے روز ٹوئیٹ کی جانے والی ویڈیو میں روشنی کے ایک دھبے کو تیزی سے ستاروں کے درمیان حرکت کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

جس وقت یہ ویڈیو بنائی گئی اس وقت اماراتی مریخ مشن زمین سے 1 لاکھ 70 ہزار کلومیٹر دور پہنچ چکا تھا۔

ویڈیو دیکھیں:

یاد رہے مریخ پر پہنچنے کے لیے اس مشن کو 493 ملین کلومیٹر کا سفر کرنا ہے۔ probe  کو مریخ تک پہنچے کے لیے 493 ملین کلومیٹر کا سفر 7 ماہ میں طے کر ے گا، یعنی یہ مشن اگلے سال فروری میں مریخ پر پہچنے گا۔ یہ ایسا وقت ہوگا جب یو اے ای اپنی قیام کی پچاسویں سالگرہ منا رہا ہوگا۔

Hope Probe نامی اس مشن کو مشن کو سوموار کی رات 1 بج کر 58 منٹ پر جاپان میں واقع تنگیشیما سپیس سنٹر سے خلا میں چھوڑا گیا، جس کے بعد 2 بج کر 55 منٹ پر شٹل راکٹ سے علیحدہ ہوئی، 3 بجے شٹل کے سولر پینل کھول دیے گئے اور انہیں سورج کی جانب کر دیا گیا۔ 3 بج کر 10 منٹ پر دبئی میں واقع گراؤنڈ اسٹیشن کو پہلا سگنل موصول ہوا۔ جس پتا چلا کہ مشن کامیابی سے خلا کے مدار میں پہنچ چکا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button