متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں بارشوں کا سلسلہ تھم نہ سکا ، آج بھی مختلف علاقوں میں بارش ہوگی

خلیج اردو
دبئی : متحدہ عرب امارات میں بارشوں کا موسم ہے اور آج بھی مختلف حصوں میں بارش اور بادلوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ قومی محکمہ موسمیات کے مطابق آج منگل کے روز بھی مختلف علاقوں میں بارش ہوگی۔

آج کیلئے موسم وقفے وفے سے بادلوں کی لپیٹ میں رہے گا جس کی وجہ سے مختلف علاقوں میں بارش ہوگی۔ اس سے درجہ حرارت میں کافی حد تک کمی آئے گی۔

این سی ایم نے منگل کی صبح کیلئے موسم الرٹ جاری کیا ہے جہاں درمیانے سے موسلادھار بارش ملک کے مختلف حصوں میں ہوگی۔

درمیانے سے تیز ہوائیں ہونگی جو گرد اور ریت کا سبب بنیں گے جس میں عمودی حدنگاہ متائثر ہونے کے بھی امکانات ہیں۔ بحیرہ عرب اور بحیرہ عمان میں سمندر کی بہاؤ غیر ہموار رہے گا۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button