عالمی خبریںمتحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں شیخ خلیفہ کی وفات پر سوگ : امریکی نائب صدر کی سربراہی میں اعلی سطح کا ایک وفد تعزیتی دورے پر ابوظبہی میں

خلیج اردو
ابوظبہی : متحدہ عرب امارات کے ہرزدلعزیز مرحوم صدر شیخ خلیفہ بن زاید النہیان کی وفات پر تعزیت کیلئے امریکی نائب صدر کمالہ حارث کی سربراہی میں اعلی سطح کا ایک وفد ابوظبہی میں یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان سے تعزیت کرے گا۔

اس وفد میں سیکریٹری آف اسٹیٹ انٹونی بلنکن، سیکریٹری دفاع لائیڈ آسٹن، سی آئی اے کے ڈائریکٹر ولیم برنز اور موسمیات کے سفیر جان کیری سمیت دیگر شامل ہیں۔

بلنکن پہلے ابوظہبی میں اپنے اماراتی ہم منصب کے ساتھ بات چیت سے پہلے پہنچے تھے۔ یہ بائیڈن انتظامیہ کے اہلکاروں کا ابوظہبی کا اعلیٰ ترین عوامی دورہ ہے۔

شیخ خلیفہ کا انتقال 13 مئی کو بروز جمعہ ہوا تھا۔

اس سے قبل برطانوی وزیر اعظم بورس جونسن اور فرانسیسی صدر ایمیونئیل میکرون پہلے یورپی لیڈر تھے جو یو اے ای تعزیت کیلئے آئے تھے۔

امریکی نائب صدر ہیریس نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ امریکہ متحدہ عرب امارات کے ساتھ ہمارے تعلقات اور شراکت کی مضبوطی کو کافی سنجیدگی سے لیتا ہے۔ ہم نہ صرف اپنی تعزیت کے اظہار کے لیے وہاں جا رہے ہیں بلکہ یو اے ای کے ساتھ رشتے کی مضبوطی کے لیے اپنی وابستگی کے اظہار کے طور پر بھی دورہ کررہے ہیں۔

Source: Khaleej Time

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button