متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے والے شخص کی داستان جس نے جھوٹی شناخت کے ساتھ شادی کی اور بچوں کا باپ بھی بنا

خلیج اردو
دبئی : متحدہ عرب امارات میں جعلی دستاویزات کے ساتھ رہائش پزیر جعل ساز کا انکشاف ہوا ہے جس نے متحدہ عرب امارات میں غیر قانونی رہ کر جھوٹی شناخت کے ساتھ شادی کی اور اس کے بچے بھی پیدا ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق ویزٹ ویزہ پر داخل ہونے والے مذکورہ شخص نے چوری شدہ شناخت کا استعمال کرتے ہوئے ایک عورت سے شادی کرنے اور اس سے بچے پیدا کیے۔ اس کے خلاف دبئی میں مقدمہ چل رہا ہے۔

32 سالہ ملزم نے متحدہ عرب امارات میں رہتے ہوئے اپنے بھائی کے دوست کی دستاویزات پر اپنی تصویر لگا کر جعلی دستاویزات تیار کی تھیں اور اپنی بیوی اور اس کے رشتہ داروں سے ان کی شادی کی پوری مدت تک اپنی اصل شناخت چھپائی۔

چھ سال گزرنے کے بعد جعل ساز نے اپنی بیوی سے طلاق کے لیے درخواست دائر تو عدالتی کارروائی کے دوران عدالت نے پرسنل اسٹیٹس کو دیکھا کہ وہ شخص سرکاری ملازم ہے اور اسے عدالت میں طلب کر لیا۔

وہیں متاثرہ شخص نے کہا کہ وہ خاتون کو نہیں پہچانتا۔ اس کے بعد عدالت میں واضح ہو گیا کہ اس شخص کی شناخت چوری ہو گئی ہے۔

خاتون کے مطابق اس نے اپنے شوہر کے گھر والوں کو اسے کسی اور نام سے پکارتے ہوئے دیکھا لیکن اس نے اس پر دھیان نہیں دیا۔

عدالت نے ملزم کی اصل شناخت بحال کرتے ہوئے بچوں کا نام تبدیل کر کے اسی کی فلم بندی کی۔

تاہم پولیس کی تفتیش میں بعد میں انکشاف ہوا کہ جعلساز اپنی بیوی اور بچوں کو چھوڑ کر ملک سے فرار ہوگیا ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button