خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں نئے کرنسی نوٹوں کیلئے بینک مخصوص کر دیے گئے۔

خلیج اردو: متحدہ عرب امارات میں عیدالفطر کے پرُمسرت موقع پر عیدی کے لیے نئے اور کرارے نوٹوں کی ڈیمانڈ کو مدنظر رکھتے ہوئے امسال بھی خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں، ان اقدامات کے یش نظر نئے نوٹ اب عوام کی سہولت کے لیے مخصوص بینکوں کے اے ٹی ایمز پر دستیاب ہوں گے۔

امارات کے مرکزی بینک (سی بی یو اے ای) نے اعلان کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں 5، 10 اور 50 درہم کے نئے نوٹ اے ٹی ایمز سے نکالے جاسکتے ہیں۔

ایمریٹس این بی ڈی، ابوظہبی کمرشل بینک، فرسٹ ابوظہبی بینک اور بینک آف شارجہ ان قومی بینکوں میں شامل ہیں جہاں اے ٹی ایمز کو نئے نوٹوں کے لیے مخصوص کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ بینکوں کو ہدایت بھی دی گئی ہیں کہ وہ صارفین کے رابطہ کرنے پر نئے کرنسی نوٹ کو دستیاب بنانے کی کوشش کریں گے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button