متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں ویک اینڈ کی تبدیلی ، شریعت میں جمعہ کے دن کام کے حوالے سے کیا حکم ہے؟

خلیج اردو 08 دسمبر 2021
دبئی : متحدہ عرب امارات میں اسلامی اسکالرز نے تصدیق کی ہے کہ جمعہ کے دن کام کرنا شیعت سے منافی ہرگز نہیں۔

ایسے میں جب متحدہ عرب امارات میں اس ہفتے اعلان ہوا تھا کہ اب کام کرنے کا ہفتہ ساڑھے چار دنوں کا ہوگا۔ جمعہ کے نماز کا خطبہ 1:15 پر ہوگا۔ اس کا اطلاق یکم جنوری 2022 سے ہوگا۔ حکومت کے سرکاری میڈیا بیان میں تصدیق کی گئی ہے۔

دبئی میں اسلامک افیئرز اینڈ چیریٹیبل ایکٹیویٹی ڈپارٹمنٹ کے مفتی اعظم ڈاکٹر احمد الحداد کا کہنا ہے کہ جمعہ کی نماز کی ادائیگی اس وقت پر درست ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ نماز جمعہ مسجدوں میں ادا کی جانی چاہیے۔ نماز جمعہ کی شرط یہ ہے کہ جہاں کہیں بھی نماز ادا کرنے والے مسجد میں ہورہی ہو تو اس کو تلاش کرکے نماز پڑھی جائے۔

امارات کونسل برائے فتویٰ کے رکن ڈاکٹر سالم محمد الدوبی نے زور دیا کہ ملک بھر میں نماز جمعہ کے اوقات کو یکجا کرنا اسلامی شریعت سے متصادم نہیں ہے۔

ایمریٹس کونسل برائے فتویٰ کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر عمر ہبتور الدیری نے کہا ہے کہ قرآن پاک لوگوں کو جمعہ کی نماز پڑھنےکیلئے کام سے وقفہ لینے کا حکم دیتا ہے جو کہ اگلی نماز کی اذان تک جمعہ کے دن کام کرنے کی اجازت کو ثابت کرتا ہے۔

محمد بن زید یونیورسٹی فار ہیومینٹیز کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر عمر نہاد نے کہا کہ قرآن معاشروں کی ترقی کیلئے کام کی اہمیت کو بیان کرتا ہے۔ جس سے ثابت ہوتا ہے کہ جمعہ کے دن کام کرنا اسلامی شریعت سے متصادم نہیں ہے۔

متحدہ عرب امارات کے انسانی وسائل اور امارات کے وزیر ڈاکٹر عبدالرحمن العوار نے خلیج کے ساتھ ایک انٹرویو میں تصدیق کی کہ ایسے میں جب نیا ویک اینڈ سرکاری طور پر ہوگا پھر بھی نجی کمپنیوں کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ ملازمین کو نماز جمعہ ادا کرنے کے لیے وقفہ دیں۔

ملک بھر میں پرائیویٹ کمپنیوں اور فرموں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ کاروباری مفادات اور کام کے دائرہ کار کو پورا کرنے کیلئے نئے ورکنگ ویک سسٹم کو استعمال کریں۔ یکم جنوری 2022 سے سرکاری ملازمین، اسکول اور یونیورسٹیاں جمعہ کی سہ پہر، ہفتہ اور اتوار کی چھٹی کو ویک اینڈ کے طور پر اپنائیں گے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button