متحدہ عرب امارات

ٹیکسی ڈرائیور کے ایمانداری کے چرچے ، حکام نے اعزاز سے نواز دیا

خلیج اردو
عجمان : عجمان میں ٹیکسی ڈرائیور وسیم ارشد محمد ارشد آج کل خلیجی میڈیا کی سرخیوں میں ہے کیونکہ ان کا ایک اقدام ایمانداری کا استعارہ بن چکا ہے۔

انہوں نے اپنی گاڑی کی پچھلی سیٹ پر ایک مسافر کی طرف سے چھوڑی گئی بڑی رقم واپس کی جس کے بعد اس کی ایمانداری کی وجہ سے اسے اعزاز سے نوازا گیا ہے۔

عجمان پبلک ٹرانسپورٹیشن اتھارٹی نے وسیم کو ان کی ایمانداری اور اچھے رویے کی تعریف کرنے پر اعزاز سے نوازاہے۔

واقعے کے دن وسیم کو پتہ چلا کہ اس کا ایک مسافر اپنی ٹیکسی کی پچھلی سیٹ پر بڑی رقم بھول گیا ہے۔ انہوں نے فیصلہ کیا کہ رقم مالک تک پہنچائے گا۔

ایماندار ڈرائیور نے کال آف ڈیوٹی سے بالاتر ہو کر مسافر کو تلاش کیا اور رقم اس کے حوالے کی۔

مسافر نے ڈرائیور کی تعریف کی اور خوشی میں عجمان پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے حکام کو آگاہ کیا۔

عجمان پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے ڈرائیور کے مثبت رویے، خلوص اور ایمانداری کی تعریف کی۔

ملازمین کے لیے اس طرح کا اعزاز تمام ڈرائیوروں کے لیے ایک مشغل راہ ہے اور حکام نے مطالبہ کیا ہے کہ تمام ڈرائیورز اپنے اخلاقی فرض کی پاسداری کریں اور کمیونٹی پارٹنرشپ کے تصور کو نافذ کریں۔
بتایا گیا ہے کہ اس سے عجمان میں ٹیکسی استعمال کرنے والوں کے مثبت امیج میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔

اتھارٹی مختلف شعبوں میں ڈرائیوروں کے لیے کارکردگی کو بڑھانے، ان کی صلاحیتوں میں اضافے اور اعلیٰ ترین اور بہترین معیارات کے مطابق عوام کے لیے خدمات کی فراہمی کی سطح کو بہتر بنانے کے لیے کئی تربیتی اور آگاہی پروگرام پیش کیے ہیں۔

آسانی کیلئے عوام سمارٹ ایپلیکیشن روٹ عجمان کے ذریعے ٹیکسیوں کا آرڈر دے سکتے ہیں جو کہ تمام کیٹیگریز کی گاڑیوں کی بکنگ کے لیے ایک مربوط ایپلی کیشن موجود ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button