متحدہ عرب امارات

پاکستان اور بھارت سمیت 16 ممالک سے آنے والی پروازوں پر پابندی تاحال برقرار ہے

خلیج اردو
دبئی : متحدہ عرب امارات کیلیے پاکستان اور بھارت سمیت سولہ ممالک سے آنے والی پروازوں پر پابندی برقرار رہے گی۔ جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اتوار کو اپنے ایک بیان میں تصدیق کی ہے۔

دیگر ممالک میں بنگلادیشن ، افغانستان ، کانگو ، انڈونیشیاء ، لیبریا ، یوگانڈا ، سیری لون ، جنوبی افریقہ ، سری لنکا ، ویتنام اور زومبیا شامل ہیں۔

گزشتہ روز جی سی سی اے نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ ان ممالک کیلیے سفری پابندیاں عائد تھی جنہیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

متحدہ عرب امارات نے سفارتکاروں اور کسی میڈیکل ایمرجنسی کے بغیر ان ممالک کیلیے سفر سے منع کیا ہے۔ امارات کی حکومت صورت حال کا باخوبی جائزہ لے رہی ہے۔

اس ہدایت نامے میں کرونا وائرس سے حفاظت کیلیے مختلف تدابیر کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ ان پر عمل کرنا لازمی ہے۔ اپریل اور مئی کیلیے اس سال پروازوں کو معطل کیا گیا تھا۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button