پاکستانی خبریںعالمی خبریںمتحدہ عرب امارات

پاکستان: مضبوط معیشت قومی سلامتی کی گارنٹی ہے،عمران خان نے پوری قوم کو یکجا کر دیا ہے،فواد چوہدری


خلیج اردو

اسلام آباد : وفاقی کابینہ نے ملک کی پہلی قومی سلامتی کمیٹی کی منظوری دیدی ۔میڈیا کو دس روز میں پالیسی کے دستاویزات دیئے جائیں گے۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ قومی سلامتی کی گارنٹی مضبوط معیشت ہے۔

 

وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ قومی سلامتی کو معاشی صورتحال کے ساتھ کلب کیا گیا ہے، سلامتی کی گارنٹی مضبوط معیشت ہے، جیواسٹریٹجک کے ساتھ اکنامک سیکیورٹی کو منسلک کیا ہے، عام آدمی کو مدنظر رکھ کر یہ پالیسی بنائی گئی ہے۔

 

وفاقی وزیر نے کہا کہ پالیسی عام آدمی کی سماجی معاشی اور قانونی صورتحال پر مبنی ہے، اس پالیسی کو اسی طریقہ سے آگے بڑہایا جائے گا، دوہزار چودہ میں اس پر کام شروع ہوا، 7 سال بعد مکمل ہوئی، یہ بڑی جامع پالیسی ہے، ماضی میں اس لیے منظور نہ ہوسکی کہ سب کا نکتہ نظر ایک نہ تھا، عمران کی قیادت پر سب ایک نکتہ پر یکجا ہوئے ہیں۔

 

فواد چوہدری نے کہا کہ قومی سلامتی پالیسی کے ساتھ انٹرنل پالیسی، فوڈ سیکیورٹی پالیسی منسلک ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں یوریا بہت مہنگا ہے، اسی وجہ سے یوریا کی قلت کی بات ہوئی لیکن ہمارے پاس اس مرتبہ یوریا کی ریکارڈ پیداوار ہوئی ہے، وفاقی کابینہ نے پنجاب سے کہا ہے کہ یوریا کی ذخیرہ اندوزی اور سمگلنگ کے خلاف کام کرے۔

 

وزیراطلاعات نے کہا کہ وفاقی کابینہ نےاراکین پارلیمنٹ کی 2019 کی ٹیکس ڈائریکٹری شائع کرنے کا حکم دیا ہے، سب سے زیادہ احتساب سیاستدانوں کا ہی ہورہا ہے، سیاستدانوں کے جو اثاثے ہیں وہ ہم سب کے سامنے ہیں،پمرا میں عاصم کھچی صاحب کو ایگزیکٹو رکن مقرر کیا گیا ہے۔

 

انہوں نے بتایا کہ ناظم جوکھیو کے قتل کی تحقیقات کے لئے مشترکہ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، سٹیزن کلب بلڈنگ کو گندھارا کلچر سنٹر میں تبدیل کیا گیا ہے، اس کی وزیراعظم سربراہی کریں گے، اٹلی میں آنر کلنگ میں ملوث دو افراد نازیہ شاہین، شبر عباس کو واپس اٹلی بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اس کے علاوہ عرب امارات کے مطالبہ پر محمد عثمان کو ان کے حوالے کیا جائے گا۔

 

وفاقی وزیر نے بتایا کہ بنکنگ کورٹ نمبر ایک ملتان سے ڈی جی خان منتقل کرنے کی منظوری کی گئی ہے، گوادر میں بارہ لاکھ گیلن یومیہ صاف پانی کا پلانٹ لگانے کی منظوری دی گئی ہے، گوادر کے عوام کے مطالبہ پر یہ کیا گیا ہے، ڈاکٹر شائستہ ذیشان کو پاکستان میڈیکل کمیشن میں لگایا گیا ہے، کیوبا کو کرونا وبا کے لئے تئیس ملین روپے مالیت کا حفاظتی سامان بھیجا جائے گا۔

 

مسٹر چوہدری کا کہنا تھا کہ وفاقی کابینہ نے وزارت خزانہ کی سفارش پر ایچ بی ایف سی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی منظوری دی ہے، سیکیورٹی ایکسچینج بورڈ کے چیرمین کا استعفی قبول کرکے محمود مانڈوی والا کو مقرر کیا گیا ہے، انٹربورڈ کو آرڈینیشن ایکٹ کی منظوری دی ہے، سٹیٹ بنک کے ترمیمی بل کی منظوری دی ہے، برطانیہ سے ریٹرن کے معاہدے کو موخر کیا ہے، سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج پالیسی بورڈ اراکین اور چیرمین کی منظوری دی گئی۔

 

انہوں نے بتایا کہ فسکل پالیسی کو آرڈینیشن بورڈمیں اکانومسٹ کے نام کی منظوری دی گئی، ساجد مجید چوہدری کیس میں انکوائری کمیشن کے قیام کی منظوری دی گئی، ڈرگز فارمولیشن میں درستگی کی منظوری بھی دی گئی، پاکستان پلاننگ اینڈ منیجمنٹ انسٹیٹیوٹ بل2021 کی منظوری دی گئی.

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button