متحدہ عرب امارات

پاکستان چین سے ڈھائی سو ارب تک کا مزید قرضہ حاصل کرے گا، وفاقی کابینہ نے منظوری دیدی

خلیج اردو
اسلام آباد : پاکستان کی وفاقی کابینہ نے وزارت خزانہ کی پاکستان کو چین سے 2 ارب 40 کروڑ ڈالر قرضہ حاصل کرنے کی سمری کی منظوری دے ہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق وفاقی کابینہ سمری سرکولیشن کے ذریع پاکستان کو چین سے 2 ارب 40 کروڑ ڈالر قرضہ حاصل کرنے کی منظوری دیدی ہے۔

سرکولیشن سمری میں کہا گیا کہ چین سے ملنے والا قرضہ تین سال کےلئےہوگا جہاں دو ارب 40 کروڑ ڈالر کا قرضہ ایک فیصد مارجن پر ملے گا۔ یہ قرضہ 2019 کے معاہدے کے تحت ملے گا۔

دوسری طرف نجی نیوز چینل دنیا ٹی وی کے مطابق سالانہ پلان کوآرڈی نیشن کمیٹی کے دستاویز کے مطابق ملک بھر کے لیے آئندہ ترقیاتی بجٹ 2 ہزار 184 ارب روپے رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔

صوبوں نے اے پی سی سی میں 1384 ارب کے ترقیاتی بجٹ مختص کیے گئے ہیں۔

رپورٹ میں دستاویزات کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ آئندہ مالی سال میں وفاق کا ترقیاتی بجٹ 800 ارب روپے رکھاگیا ہے۔ اراکین قومی اسمبلی کی پبلک اسکیم کے لیے 91 ارب روپے ، آزاد جموں کشمیر اور گلگت کے لیے 95 ارب روپے ، خیبر پختونخواہ میں ضم شدہ علاقوں کے لیے 50 ارب ، پنجاب 585 ارب روپے جبکہ سندھ کا ترقیاتی بجٹ 355 ارب روپے مختص کیاگیا ہے۔

بجٹ دستاویز میں کہا گیا کہ خیبر پختونخوا 299 ارب روپے اور بلوچستان کے 143 ارب روپے کے ترقیاتی بجٹ شامل ہیں۔

انفراسٹرکچر کی تعمیر پر 433 ارب روپے سماجی منصوبوں پر 144 ارب خرچ کرنے کا تخمینہ لگایا گیا۔ آئندہ مالی سال کے بجٹ تفصیلات کے مطابق انرجی 84 ارب اور ٹرانسپورٹ مواصلات کیلئے 227 ارب روپے کی تجویز دی گئی ہے۔

پانی کے منصوبوں کیلئے 83 ارب، پلاننگ، ہاوسنگ کیلئے 39 ،زراعت کی ترقی کیلئے 13 ارب اور انڈسٹریز کیلئے صرف 5 ارب کی تجویز دی گئی ہے جبکہ سائنس و ٹیکنالوجی کیلئے 25 ارب، گورننس کیلئے 16 ارب رکھے جائیں گے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button