متحدہ عرب امارات

پولیس کا آن لائن ڈیٹنگ ایپ صارفین کو محتاط رہنے کی ہدایت

خلیج  اردو  –  متحدہ عرب امارات میں  گذشتہ کچھ عرصے سے  مساج اور ڈیٹنگ  سائٹس کی اڑ میں  کئی افراد کو  لوٹ لیاگیا ہے  جسکے بعد پولیس  نے  اس بابت ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے

پولیس کی جانب سے شئیر ہونے والے ٹویٹر  پیغام میں لوگوں کو خبردار کیاگیا ہے کہ آن لائن ڈیٹنگ پلیٹ فارم دھوکہ دہی کے واضح اہداف ہوسکتے ہیں لہذا اس حوالے سے بہت محتاط رہنے کی ضرورت ہے

گذشتہ ماہ دبئی پولیس نے مختلف افریقی ممالک کے20 گروہوں کے 47 ارکان کو گرفتار کیا تھا ، جنھوں نے ڈیٹنگ ایپس کے ذریعے متعدد متاثرین کو بلیک میل کرنے کے لئے اسی طرح کے مجرمانہ طریقے استعمال کیے تھے۔

پکڑے جانے والے گینگ جعلی دستاویزات کے ساتھ اپارٹمنٹ کرایہ پر لیا کرتے تھے۔یہ گروہ متاثرہ افراد کو لالچ دینے کے لئے خواتین کی تصویروں کے ساتھ اکاؤنٹ بناتے ہیں

جب  مساج کے شوقین اس ایڈریس پر پہنچ جاتے ہیں  تو وہاں  تصورتحال یکسر مختلف ہوتی ہیں  اور گینگ  کے افراد  انہیں پکڑ کر اس کے برہنہ تصاویر لیتے  اور پھر  کریڈٹ کارڈوں کے ذریعہ رقم واپس لیتے تھے اور پھر اسے جانے دیتے تھے یہ  دھمکی دیتے ہوئے اگر اس نے کبھی پولیس کو اطلاع دی تو اس کی تصاویر سوشل میڈیا پر شائع کردیں گے

گزشتہ ماہ فوجداری تحقیقات کے امور کے چیف کمانڈر انچیف میجر جنرل خلیل ابراہیم المنصوری نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ڈیٹنگ ایپس اور جعلی اشتہاروں کے بارے میں سخت انتباہ بھیجا تھا اور لوگوں کو بلیک میل سے اپنے آپ کو بچانے کا مشورہ دیا تھا۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button