متحدہ عرب امارات

پی ٹی آئی نے میری تقریر کا حصہ بگاڑ مگر جو حکومت کی صورتحال ہے اس میں کانپیں ٹانگتی ہیں، بلاول بھٹو

خلیج اردو

اسلام آباد:پاکستان میں حزب اختلاف کی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے الزام لگایا ہے کہ ان کی تقریر کا ایک حصہ ان کے سیاسی حریف جماعت پی ٹی آئی نے بگاڑ کر سوشل میڈیا پر وائرل کیا۔

 

نجی ٹی وی جیو نیوز کو انٹرویو میں بلاول بھٹو زرداری نے پہلی مرتبہ ان کے حالیہ ایک ویڈیو کلپ پر گفتگو کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں حکومت کی کانپیں ٹانگ رہی ہے۔

 

یہ ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا اور لوگوں نے اس کا کافی مزاق اڑایا۔ تاہم اس بارے میں جب مسٹر بھٹو سے پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ جعل سازی کرنا پی ٹی آئی کاکام ہے اور میری ویڈیو کے ساتھ وہی کیا گیا۔

 

انہوں نے کہا کہ جب پہلی مرتبہ سوشل میڈیا پر مذکورہ ویڈیو کلپ سنا تو مجھے لگا کہ شاید سچ میں مجھ سے ایسی کوئی غلطی ہوئی ہوگی لیکن میں نے نیوز چینل پر دیکھا تو وہاں بالکل ٹھیک تھا۔

 

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ پھر معلوم ہوا کہ اس کی ایڈیٹنگ کی گئی لیکن اتنا مزاق اڑائے جانے کے بعد اب میں اپنے الفاظ کی ذمہ داری لیتا ہوں اور سمجھتا ہوں کہ جو حکومت کا حال ہے اس میں واقعی ان کی کانپیں ٹانگ گئیں ہیں۔

 

ان کا کہنا تھا کہ حکومت بھوکلاہٹ کا شکار ہے اور ایسے میں وہ دوسروں کی تضحیک اور تزلیل سے کام لے رہی ہے۔ انہوں نے ٹانگیں کانپنے اور کانپیں ٹانگنے میں فرق سمجھانے کی کوشش کی۔

 

مسٹر بھٹو نے کہا ’’  ’وزیر اعظم صاحب کی ٹانگیں کانپنی شروع ہو گئی تھیں ہمارا مارچ شروع ہونے سے پہلے۔ جیسے ہی مارچ نکلا، وزیر اعظم نے پٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں کمی کی۔ جب ہم اسلام آباد پہنچے تو پھر کانپیں ٹانگنے والا سین شروع ہو گیا۔ پھر آپ نے دیکھا کہ وہ جگہ جگہ جلسوں میں گالی دینے پر اتر آئے۔ ایک خوف ہے، ایک ڈر ہے، اور ایسے میں ٹانگیں کانپتی نہیں بلکہ کانپیں ٹانگنا شروع ہو جاتی ہیں‘‘۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button