خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

کووڈ-19: عجمان کی سرکاری عمارتوں میں داخل ہونے کے لیے اب گرین پاس کی ضرورت ہوگی ۔

خلیج اردو: اماراتی حکام کیمطابق 3 جنوری 2022 سے عجمان میں مقامی حکومتی محکموں میں داخل ہونے کے لیے تمام زائرین اور عملے کے افراد کو متحدہ عرب امارات کی آفیشل الحسن ایپ پر گرین پاس کی ضرورت ہوگی۔

عجمان میں ایمرجنسی، کرائسس اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ ٹیم نے امارات کی ایگزیکٹو کونسل کے ساتھ مل کر، گرین پاس سسٹم کی منظوری دے دی ہے – جو کہ امارات میں تمام مقامی حکومتی سہولیات میں داخل ہونے کے لیے اور COVID-19 کے پھیلاؤ کو کنٹرول کرنے کے لیے ایک اقدام ہے –

یہ اقدام وزارت صحت اور روک تھام اور نیشنل ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے تمام وفاقی اداروں میں گرین پاس سسٹم کے نفاذ کے حوالے سے حالیہ فیصلے کے بعد کیا گیا ہے۔

3 جنوری 2022 سے، صرف گرین پاس کے ساتھ مکمل طور پر ویکسینٹڈ افراد ، ساتھ ہی وہ لوگ جو ویکسینیشن کی ضرورت سے مستثنیٰ ہیں اور 16 سال سے کم عمر کے بچوں کو داخلے کی اجازت ہوگی۔ مستثنیٰ زمروں کو سرکاری دفاتر میں داخل ہونے کے بجائے پی سی آر ٹیسٹ کا نتیجہ منفی دکھانا ہوگا

پی سی آر ٹیسٹ
گرین پاس ہولڈرز کو اب بھی الحسن ایپ میں گرین پاس سسٹم کی تاثیر کو یقینی بنانے کے لیے ہر 14 دن بعد پی سی آر ٹیسٹ کو دہرانے کی ضرورت ہوگی۔

ویکسینیشن سے خارج افراد کو بھی سرکاری اداروں میں داخل ہونے کی اجازت ہوگی، اگر الحسن ایپ میں ان کی حیثیت سبز رنگ میں دکھائی دیتی ہے۔ تاہم، انہیں ہر سات دن میں پی سی آر ٹیسٹ کرنا ہوگا۔ یہ 16 سال سے کم عمر بچوں کے علاوہ ہے جنہیں کسی بھی لیبارٹری ٹیسٹ کی ضرورت نہیں

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button