متحدہ عرب امارات

گلف ممالک کی جانب سے نئی پابندیاں کیا ہیں ، مکمل فہرست کے بارے میں جانیے

خلیج اردو
30 جنوری 2021
دبئی : کورونا وائرس کے پھیلاؤ اور شدت کے پیش نظر گلف ممالک نے نئی پابندیاں عائد کیں ہیں جن میں ہر ملک کے شہریوں کو محفوظ بنانے کیلئے حکام کی جانب سے مختلف ہدایات جاری کیں گئیں ہیں۔ ایسے میں جب
کہ دبئی نے گذشتہ ہفتے کورونا وائرس سے متعلق گزشتہ ہفتے مختلف ایس او پیز جاری کیے تھے ، جی سی سی کے مختلف ممالک نے بھی کورونا کے پھیلاؤ پر قابو پانےکیلئے مزید پابندیاں عائد کردیں جن کی فہرست مندرجہ ذیل ہے۔

سعودی عرب

جمعہ کو سعودی عرب کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ اپنے شہریون کی سہولت کیلئے تمام بندرگاہوں اور دیگر راستوں کو کھولنے کا ایک مہینے سے فیصلہ کرنے زیادہ کیلئے اس فیصلے کو موخر کرنے کا سوچ رہی تھی۔ وزارت داخلہ کے ایک عہدیدار کا حوالہ دیتے ہوئے ، سعودی سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے نے بتایا ہے وبا کی بڑھتی ہوئی صورت حال کے باعث سعودی عرب سفری معطلی ختم کرنے اور 17 مئی کو تمام بندرگاہوں کو کھولنے پر غور کرے گا۔ اصل میں یہ پابندیاں 31 مارچ کو ختم ہو جانی تھی۔

عمان

بدھ کے روز ، عمان نے کورونا وائرس کے خلاف اپنی لڑائی میں متعدد ترمیمی اقدامات کا اعلان کیا ہے۔ سرکاری میڈیا کے مطابق اب وہ تمام تقاریب منسوخ ہوں گی جن میں زیادہ افراد کی شمولیت ہوں ، ہر قسم کے اجتماعات جس میں بین القوامی کانفرنسز ، کھیلوں اور نمائشی تقریبات شامل ہیں ، پر پابندی ہوگی۔ تعلیمی اداروں میں طلباء کی واپسی کو بھی موخر کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ تمام شہریوں اور رہائشیوں کو بیرون ملک سفر سے منع کیا گیا ہے۔

اس مینے کی شروعات میں عمان نے اعلان کیا تھا کہ وہ ایک ہفتے کیلئے مزید اپنی بندرگاہوں کو بند کررہا ہے اور یکم فروری تک یہ پابندی ہوگی اور اس کی وجہ کورونا وائرس کی نئی قسم اور نئے خطرات سے محفوظ رہنے کیلئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

بحرین

بدھ کے روز بحرین نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی مختلف سروسز کو بند کررہا ہے جس میں ہوٹلز اور کیفے شامل ہیں۔ اس کے علاوہ سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کو انلائن تعلیمی نظام پر منتقل کیا جارہا ہے۔ یہ فیصلہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے کیا گیا ہے۔

کویت

کویت نے کابینہ کے اجلاس کیں اعلان کیا ہے کہ وہ بین لاقوامی سطح پر سفری بندشوں کو ختم کرنے سے متعلق فیصلہ کو توسیع دیں گے۔ اس کے علاوہ کابینہ نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایئرپورٹ سے بین الاقوامی فلائٹس کو کم کرنے کیلئے کردار ادا کریں۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button