متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : محفوظ ڈرائیونگ کیلئے ٹرائی سٹار گولڈ سٹار کنٹسٹ میں دبئی کے 10 ڈرائیوروں نے انعامات جیتے

خلیج اردو
02 نومبر 2021
دبئی : دبئی میں محفوظ ڈرائیونگ کیلئے ٹرائی سٹار گولڈ سٹار مقابلے میں حصہ لینے والے ڈرائیوروں کو خوشگوار طور پر حیرت میں اس وقت ڈالا گیا جب ان کیلئے فی ڈرائیور ہزار درہم انعام کا اعلان کیا گیا۔

سالانہ سڑک پر محفوظ ڈرائیونگ سے متعلق مہم میں پیر سے جمعرات کے درمیان تیس ڈرائیوروں کو انعامات سے نوازا جائے گا۔ ٹرائی اسٹار گولڈ اسٹار مقابلے کو دبئی روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی آر ٹی اے اور دبئی پولیس کی اعانت حاصل ہے۔

پیر کے روز فلپائنی باشندے ڈینس ماریکینا نے کہا کہ انہیں آر ٹی اے نے الرگا روڈ پر روکا لیا۔ ابتدا میں اسے لگا کہ اس نے شاید کوئی ٹریفک کی خلاف ورزی کی ہے لیکن یہ جان کر خوشگوار حیرت ہوئی کہ مجھے میری ڈرائیونگ کی وجہ سے انعام سے نوازا جارہا ہے۔

دناتا میں بطور ٹیم لیڈر کام کرنے والے ماریکینا جس کی عمر 42 سال ہے ، کا کہنا ہے کہ وہ دبئی میں دس سالوں کیلئے گاڑی چلا رہا ہے اور میں نے ہمیشہ کوشش کی ہے کہ میں محفوظ گاڑی چلاؤں۔

اسی دن ایک پاکستان محمد طفیل جو کریم کے ساتھ موٹربائیک چلاتا ہے ، کو حکام نے ریف مال روڈ پر روکا جب وہ آرڈر پک کرنے کیلئے جارہا تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ انہیں سروس روڈ پر روکا گیا۔ حکام نے ان کو بتایا کہ وہ ان کے بہترین ٹریفک سنس کی وجہ سے خوش ہیں اور ان کو ہزار درہم کا انعام دیا جارہا ہے۔

طفیل نے بتایا کہ وہ بہت خوش تھا، وہ بار سال سے دبئی میں بائیک چلا رہا ہے۔

یہ مقابلہ مرکزی اسپانسر ٹرسٹار گروپ، شریک اسپانسر بی ایم ڈبلیو اور اے جی ایم سی، میڈیا پارٹنرز گلف نیوز اور چینل 4 ریڈیو نیٹ ورک کی مشترکہ کوشش ہے۔

اب اس کے ساتویں ایڈیشن میں، مقابلہ کے اہلکاروں کو ٹریفک کے تمام قوانین پر عمل کرنے پر انعام دینے کیلئے ذمہ دار موٹرسائیکلوں کو محفوظ طریقے سے کھینچتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔

تقریب کی بانی اور منتظم روشنارا سیٹ نے کہا کہ سڑک پرحفاظت ایک مشترکہ ذمہ داری ہے جو ہم سب کی حفاظت کرتی ہے جب ہم متحد ہوکر سڑک کے قوانین پر عمل کرتے ہیں تب ہی ہم حفاظت کو یقینی بنا سکتے ہیں۔

اس نے مزید کہا کہ ہمیں اپنی کمیونٹیز میں سڑک کی حفاظت کے اعلیٰ معیارات کو قائم کرنے کیلئے مسلسل کوششیں کرنی چاہئیں۔ اگرچہ حکام کی طرف سے بہت اچھی کوششیں جاری ہیں، ٹرسٹار گولڈ سٹار مقابلہ جیسے ایونٹس ہمیں اپنے روڈ سیفٹی مقاصد اور پیغام رسانی کو مزید مستحکم کرنے میں مدد کرتے ہیں۔

Source : Khaleej times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button