خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات اور سربیا کے صدور کا دوطرفہ تعلقات ،اہم علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال

خلیج اردو: صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید آل نھیان نے سربیا کے صدر الیگزینڈر ووچک سےمختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو باہمی مفادات کے لیے مزید فروغ دینے سمیت متعدد علاقائی اور عالمی معاملات اور باہمی تشویش کے مسائل پرتبادلہ خیال کیا۔ ابوظہبی کے قصر الوطن میں دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں متحدہ عرب امارات کے صدر نے اپنے سربیاکےہم منصب اور ان کے ساتھ آنے والے وفد کا خیرمقدم کیا اور امید ظاہر کی کہ یہ دورہ دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے اور مزید ترقی اور خوشحالی کے لیے دونوں ممالک اور انکے عوام کی امنگوں کو پورا کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔ دونوں رہنماؤں نے سرمایہ کاری، اقتصادی اور تجارتی شعبوں کے ساتھ ساتھ سائنس، ٹیکنالوجی، تحفظ خوراک، زراعت، قابل تجدید توانائی اور خلاء سمیت دیگر شعبوں میں متحدہ عرب امارات اور سربیا کے تعاون کا جائزہ لیا۔ صدر عزت مآب شیخ محمد نے کہا کہ متحدہ عرب امارات اور سربیا کے تعلقات مضبوط ہیں اور ان میں بدستور اضافہ ہورہا ہے۔

سربیا کے صدر نے مہمانوں کی کتاب میں ایک اپنے تاثرات میں متحدہ عرب امارات کے دورے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ممالک کی مضبوط دوستی کی روشنی میں دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔ انہوں نے متحدہ عرب امارات اور اس کے عوام کی مسلسل ترقی اور خوشحالی کی دعا کی۔ نائب وزیراعظم اور صدارتی عدالت کے وزیر شیخ منصور بن زاید آل نھیان، خارجہ امور اور بین الاقوامی تعاون کے وزیر شیخ عبداللہ بن زاید آل نھیان،ابوظہبی ایگزیکٹو کونسل اور ابوظہبی ایگزیکٹو آفس کے چیئرمین شیخ خالد بن محمد بن زاید، ، شیخ حمدان بن محمد بن زاید النہیان، صدارتی عدالت میں خصوصی امور کے مشیر شیخ محمد بن حماد بن تہنون النہیان، وزیر مملکت برائے بین الاقوامی تعاون ریم بنت ابراہیم الہاشمی، ثقافت اور نوجوانوں کی وزیر نورہ بنت محمد الکعبی،موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیات کی وزیر مریم بنت محمد المہیری، وزیر انصاف عبداللہ بن سلطان بن عواد النعیمی، وزیر مملکت احمد علی الصیغ، صدارتی عدالت کے مشیر محمد مبارک المزروعی، متحدہ عرب امارات کی حکومت کے سائبر سیکورٹی کے سربراہ محمد حماد الکویتی، ابوظہبی فنڈ فار ڈویلپمنٹ کے ڈائریکٹر جنرل محمد سیف السویدی، سربیا میں متحدہ عرب امارات کے سفیر مبارک سعید الظہری اور متعدد سینئر حکام ملاقات میں موجود تھے۔ سربیا کے صدر کے ہمراہ آنے والے وفد جس میں متعدد وزراء اور اعلیٰ بھی شامل بھی ملاقات میں موجود تھے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button