متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں پانچ دنوں کی تعطیلات : مخصوص فلائٹس پر فلائٹ چارجز 39 تک کم کر دی گئی

خلیج اردو
دبئی : متحدہ عرب امارات کی انتہائی کم کرایہ والی ایئر لائن ویز ایئر نے ابوظہبی جانے والی منتخب پروازوں پر 20 فیصد کی چھوٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔

پروموشن صرف 18 اور 19 اپریل کے درمیان ٹکٹوں پر دی جائے گی۔ مخصوص مقامات کے لیے کرایہ 39 درہم تک کم کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ویز ایئر نے حال ہی میں صلالہ (عمان)، متلا (سری لنکا)، عمان (اردن) اور عقبہ (اردن) میں مزید مقامات کا اضافہ کیا ہے جس سے ہوائی سفر کا ایک نیا محاذ لایا گیا ہے۔

ویز ایئر ابوظہبی کے منیجنگ ڈائریکٹر مائیکل برلوئس نے کہا کہ ہم اپنے انتہائی کم کرایوں پر 20 فیصد کی رعایت کے ساتھ عید کی چھٹی کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

چونکہ ملک بھر میں کرونا وائرس کی پابندیوں میں آسانی پیدا ہوئی ہے تب سے ابوظہبی نے ویکسین شدہ مسافروں کے لئے پی سی آر ٹیسٹ کی ضروریات جو پہلے لازمی تھی ، وہ ضرورت ختم کی۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button