خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

دبئی کی ایمریٹس اور یونائیٹڈ ایئر لائنز کے درمیان کوڈ شیئر معاہدے کا اعلان جلد متوقع

خلیج اردو: امریکی یونائیٹڈ ایئرلائنز اور دبئی کی ملکیتی فضائی کمپنی ایمریٹس کے درمیان کوڈ شیئرکا معاہدہ تیار ہے اور وہ اس کا آنے والے ہفتوں میں اعلان کرنے والے ہیں۔

امریکا کی ملکیتی فضائی کمپنی یونائیٹڈ نے منگل کو واشنگٹن میں چیف ایگزیکٹو اسکاٹ کربی اور الامارات کے صدر ٹم کلارک کے ساتھ 14 ستمبر کو ایک ’’خصوصی تقریب‘‘میں شرکت کا صحافیوں کو دعوت نامہ بھیجا ہے۔اس کا عنوان تھا:’’کم فلائی ود اس‘‘۔

الامارات کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ دونوں فضائی کمپنیاں 14 ستمبر کو واشنگٹن میں ’’مشترکہ اعلان‘‘کریں گی۔تاہم ترجمان نے اس کی مزید کوئی تفصیل نہیں بتائی

حکومتی منظوری کے بعد، ایک کوڈ شیئردونوں ایئر لائنز کے صارفین کو اضافی مقامات تک رسائی کی اجازت دے گا جو فی الوقت ان کے صارفین کو ایسی کوئی سہولت حاصل نہیں ہے۔

جون میں امریکن ایئرلائنز اورقطر ایئرویز نے کہا تھا کہ وہ 2020 کے اوائل میں اعلان کردہ تزویراتی اتحاد کوایک نئے کوڈ شیئرمعاہدے کے ساتھ وسعت دے رہی ہیں۔اس کے تحت معاہدے کو 16 مزیدممالک تک توسیع دی جا رہی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button