متحدہ عرب امارات

ابوظبہی میں پانچ انتہائی مناسب قیمت پر کرایے کیلئے دستیاب مکانات ان پانچ علاقوں میں ہیں

خلیج اردو
25 اگست 2021
دبئی : ابو ظہبی میں اپارٹمنٹ کے کرایے کی شرح 2021 کی دوسری سہ ماہی کے دوران معمولی طور پر ایک فیصد کم ہو گئی ہیں حالانکہ پہلے سے ریکارڈ شدہ کمی کی وجہ سے کئی جائیدادوں کی قیمتیں کم و بیش مستحکم رہیں ہیں۔

2021 کی پہلی سہ ماہی میں قیمتوں میں زیادہ کمی مارکیٹ کے نچلے حصے میں ہوئی ہے۔ دوسری سہ ماہی میں درمیانی اور اعلی کوالٹی کی پراپرٹیز پر مرکوز رہی ۔ کچھ یونٹس میں 10 فیصد سے 15 فیصد تک کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

رائیل اسٹیٹ کنسلٹنسی اسٹیکو نے سہ ماہی رپورٹ میں کہا ہے کہ متعدد چیک ، کرایہ سے پاک ادوار اور معاف شدہ چھوٹی ایجنسی فیس جیسی ترغیبات کے نتیجے میں درمیانی اور اعلی معیار کی عمارتوں کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے ، خاص طور پر ریم آئلینڈ اور الرہا بیچ پر قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

2021 کے پہلے سہہ ماہی کی طرح ابوظبہی میں کرایہ داری مستحکم رہی جہاں رہائشی نسبتاً اچھے مکان کی تلاش میں تھے جیسے ویلاز اور ٹاأن میں گھر شامل ہیں۔

متحدہ عرب امارات کے دارلحکومت میں ایک اسٹوڈیو کا خرچہ 22,000 درہم سالانہ ہے۔ ابو ظہبی کے انتہائی سستی علاقوں کیلئے اسٹوڈیو ، 1 بیڈروم ، 2 بیڈروم اور 3 بیڈروم اپارٹمنٹس کیلئے سالانہ کرایہ کی ابتدائی شرح ہیں۔

اسٹوڈیو کا کرایہ علاقوں کی مناسبت سے مندرجہ ذیل ہے۔
خلیفہ اور محمد بن زید سٹی میں 22,000 درہم ، خالدیہ باتین میں 25,000 درہم ، مرکزی ابوظبہی میں 30,000 درہم ، کرونیچی میں 30,000 درہم اور الرییف میں 32,000 درہم میں ایک اسٹوڈیو کا کرایہ ہے۔

ایک بیڈ روم کا کرایہ خلیفہ اور محمد بن زید شہر میں 32,000 درہم ، خالدیہ باتین میں 38,000 درہم ، مرکزی ابوظبہی میں 40,000 درہم ، کرونیچی میں 42,000 درہم اور الرییف میں کرایہ 45,000 درہم ہے۔

دو بیڈ رومز بیڈ کا کرایہ خلیفہ اور محمد بن زید شہر میں 42,000 درہم ، خالدیہ باتین میں 50,000 درہم ، مرکزی ابوظبہی میں 45,000 درہم ، کرونیچی میں 55,000 درہم اور الرییف میں کرایہ 58,000 درہم ہے۔

تین بیڈ رومز بیڈ کا کرایہ خلیفہ اور محمد بن زید شہر میں 60,000 درہم ، خالدیہ باتین میں 60,000 درہم ، مرکزی ابوظبہی میں 55,000 درہم ، کرونیچی میں 68,000 درہم اور الرییف میں کرایہ 75,000 درہم ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button