متحدہ عرب امارات

اگر اسکول میں دو یا اس سے زیادہ بچوں کو کرونا ہو جائے تو سکول کو بند کر دیا جائے

خلیج اردو
25 اگست 2021
شارجہ : شارجہ میہں نجی اسکولوں کو بند کرنے سے متعلق حکم دیا گیا ہے اگر وہان دو یا اس سے زیادہ کیسز سامنے آتے ہیں۔ متائثر اگر بچے ہوں یا تعلیمی اسٹاف ہو، اس سے فرق نہیں پڑتا۔

یہ ہدایت اس وقت سامنے آئی جب شارجہ پرائیویٹ ایجوکیشن اتھارٹی (ایس پی ای اے) نے نئے تعلیمی سال کے دوران کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے میں مدد کیلئے وسیع ہدایات جاری کیں۔

اگر مثبت کیسز سامنے آتے ہیں تو عملہ اور والدین اسکول کو مطلع کرنے کے پابند ہیں۔ متاثرہ طالب علموں کو لازمی طور پر قرنطینہ کرنے کے شرائط پر عمل کرنا چاہیے اور والدین کو سکول کو مطلع کرنا پوگا۔ اگر طلباء بیمار ہیں یا زیادہ خطرے میں آتے ہیں تو ان کیلئے یہ ہدایات ہیں۔

اتھارٹی کے مطابق سکول بسوں کی گنجائش بڑھا کر 75 فیصد کر دی گئی ہے اور سکولوں کو ہدایات کے مطابق جسمانی دوری کو یقینی بنانے کیلئے بس کی سیٹوں پر اسٹیکرز کا استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

کینٹینز کو بھی کام کرنے کی اجازت ہوگی بشرطیکہ وہ اسٹیریلائزیشن کے عمل سے گزریں۔ نئے گائیڈلائنز متعلقہ طلبہ کیلئے اسکولوں میں یا انلائن تعلیم کیلئے یکساں طور پر لاگو ہیں۔ والدین اور اساتزہ کی مشاورت سے انلائن یا اسکلو میں تعلیم جاری رکھی جا سکتی ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button