متحدہ عرب امارات

ابوظہبی میں 1 لاکھ 50 ہزار سے زائد افراد کی گنجائش کے حامل 70 قرنطینہ مراکز قائم

خلیج اردو آن لائن:

ابو ظہبی کے ہیلتھ ڈیپارٹؐمنٹ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ کورونا کے مریضوں تنہائی میں رکھنے اور ضروری طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے بنائے گئے قرنطینہ مراکز کی تعداد 70 تک پہنچ گئی ہے۔

ابوظہبی کے محکمہ صحت کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ ان مراکز میں کورونا کے1 لاکھ 50 ہزار سے زائد مریضوں کو رکھنے کی گنجائش موجود ہے۔

محکمہ صحت کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ ان قرنطینہ مراکز کی نگرانی محکمہ صحت کی رسپانس ٹیم کرتی ہے۔ جو اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ قرنطینہ مراکز وزارت صحت کے طے کردہ میعارات کے مطابق بنائے جائیں۔

رسپانس ٹیم اس کے علاوہ ان مراکز میں لائے گئے مریضوں کی دیکھ بھال کی اور انہیں مہیا کی گئی طبی سہولیات کی نگرانی کرتی ہے، اور لیبارٹریز پر انکے ٹیسٹوں سے متعلق پیروی کرتی ہے۔

حکام کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ ان مراکز پر محکمہ صحت اور پولیس حکام مل کر کام کرتے ہیں تاکہ مریض قرنطینہ مرکز کو چھوڑ کر نہ جائیں۔

اس لیے ان مراکز پر ابو ظہبی کے محکمہ صحت اور پولیس اہلکار موجود ہوتے ہیں تاکہ کا کام میں کسی قسم کا خلل پیدا نہ ہو۔

مزید برآں، ابو ظہبی کے محکمہ صحت کی جانب سے ایک ٹریکنگ واچ بھی بنائی گئی ہے جس کی مدد سے گھر میں قرنطینہ کیے گئے افراد کی نقل و حرکت پر نظر رکھی جائے گی۔ اور دیکھا جائے گا کہ ایسے افراد قرنطینہ کے لیے بنائے گئے قواعد و ضوابط پر عمل کرتے ہیں یا نہیں۔

Source: Gulf Today

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button