متحدہ عرب امارات

ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے والے ڈلیوری ورکر کو 70 ہزار درہم معاؤضہ ادا کرنے کا حکم

 

خلیج اردو آن لائن:

ابوظہبی کی ایک سڑک پر ایک گاڑی کی ٹکر سے شدید زخمی ہونے والے ڈلیوری وکرر کو 70 ہزار درہم بطور معاؤضہ ادا کر دیا گیا۔

ابوظہبی کی سول کورٹ نے ڈلیوری وکرر کو ٹکر مارنے والے کار سوار کی انشورنس کمپنی کو حکم دیا کہ وہ ایشیائی ورکر کو معاؤضہ ادا کرے گی۔

عدالتی ریکارڈ کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے ورکر نے انشورنس کمپنی کے خلاف مقدمہ دائر کیا تھا۔ جس میں اس نے حادثے کے نتیجے میں خود کو پہنچنے والے جسمانی، اخلاقی اور جذباتی نقصان کی بھرپائی کے لیے 3 لاکھ درہم کا مطالبہ کیا تھا۔

متاثرہ ورکر نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ وہ ایک کسٹمر کو فوڈ ڈلیور کرنے جا رہا تھا جب کار نے اس کی بائیک سے ٹکرائی۔ اس حادثے کے نتیجے میں اسے طویل عرصہ ہسپتال میں گزارنا پڑا۔ وہ اپنے خاندان کا اکلوتا کمانے والا تھا، حادثۓ کی وجہ سے وہ طویل عرصہ کام نہیں کر پایا جس کی وجہ سے اسے شدید مالی اور جسمانی نقصان پہنچا۔

اس نے اپنی درخواست میں عدالت سے انشورنس کمپنی کو رقم کا ادائیگی کا حکم دینے کا مطالبہ کیا۔ عدالت نے ورکر کو آنے والے چوٹوں اور دیگر نقصان کا اندازہ لگانے کے لیے ایک فرانزک ڈاکٹر تعینات کیا۔ جس کے بعد عدالت نے دونون فریقین کے دلائل سننے کے بعد انشورنس کو کمپنی کو حکم دیا کہ وہ ورکر کو 70 ہزار درہم معاؤضہ ادا کرے اور قانونی اخراجات بھی ادا کرے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button